روسی وزارتِ خارجہ کی ٹویٹر کے اقدامات کی مذمت

Click For Best Technology Stuff from Around the World

روسی وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے ان اقدامات کی مذمت کی ہے جن کے تحت ٹویٹر نے روس کے سب سے بڑے دو میڈیا آؤٹلیٹس “رشیا ٹوڈے” اور “سپوتنک” پر اشتہارات کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ٹویٹر کا یہ اقدام امریکی خفیہ ایجنسیوں کی اس ریپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس کے مطابق “رشیا ٹوڈے” اور “سپوتنک” نے 2016 کے امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان “ماریا زاخرووا” نے ٹویٹر کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے “روس کے خلاف ایک اور جارحانہ اقدام” کے طور پر تعبیر کیا ہے۔

دوسری جانب ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ “رشیا ٹوڈے” اور “سپوتنک” کے اشتہارات کی رقم “انتخابات میں عوامی ذمہ داری” کی مہم پر خرچ کرنے کے لیے وقف کرے گا۔

خیال رہے کہ “رشیا ٹوڈے” اور “سپوتنک” نے 2011 سے لے کر اب تک ٹویٹر پر 1.9 ملین ڈالر کی رقم اشتہارت کی مد میں خرچ کی ہے۔

امکان ہے کہ اگلے ہفتے ٹویٹر، گوگل اور فیس بک کے نمائندے امریکی کانگریس کے سامنے 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

امریکی انتخاباتٹویٹرروس