یوسی براؤزر 500 ملین کی حد عبور کر گیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جو ایپ 500 ملین ڈاؤنلوڈ کی حد تک پہنچ جائے یا اس سے تجاوز کر جائے ایسے ایپ کی مقبولیت میں یقیناً کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، اس حد کو عبور کرنے والا تازہ ترین ایپ یوسی براؤزر UC Browser ہے، اس براؤزر کو موبائل انٹرنیٹ کمپنی UCWeb کی ٹیم تیار کرتی ہے جو چائنا کے “علی بابا گروپ” کا حصہ ہے۔

یا رہے کہ یہ صرف گوگل پلے سٹور کی شماریات ہیں، اسے ایک بڑی کامیابی اس لیے بھی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میدان میں گوگل کروم، فائر فاکس اور اوپرا جیسے آفاقی شہرت رکھنے والے اور خوبیوں سے بھرپور براؤزر موجو ہیں جبکہ کروم کی طرح یہ پہلے سے انسٹال شدہ بھی نہیں آتا شاید یہی وجہ ہے کہ کروم ایک ارب کا ھندسہ کب کا عبور کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاؤنلوڈ کی اس حد کو عبور کرنے والے ایپس اب بھی کافی محدود ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

براؤزرعلی بابایوسی براؤزریوسی ویب