عمران شہزاد سے براہ راست ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھیں، صرف تین دن میں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

عمران شہزاد ایک طالب علم کو شیلڈ دیتے ہوئے

عمران شہزاد صاحب گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے دنیا کے مایہ ناز ادارے میں گرافکس ڈیزائننگ اور ویڈیو ایڈیٹنگ سکھا رہے ہیں۔ ماہنامہ کمپیوٹنگ ٹیم کے ساتھ ان کی وابستگی بھی ایک دہائی پرانی ہے۔ انہوں نے ٹیم کمپیوٹنگ کی خصوصی درخواست پر اپنے قارئین کے لئے ویڈیو ایڈیٹنگ کے ایک کریش کورس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ کریش کورس صرف تین کلاسوں پر محیط ہوگا۔ یعنی صرف تین دن میں آپ ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ سکیں گے۔ قارئین پاکستان یا دنیا کے کسی بھی کونے سے اس کورس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

ویڈیو ایڈیٹنگ کے جس ادارے سے عمران شہزاد صاحب وابستہ ہیں، ویسے ادارے پاکستان میں ایسے کورسز کی فیس پچاس ہزار روپے تک لیتے ہیں اور تین سے چھ ماہ میں کورس مکمل کرواتے ہیں۔ لیکن اس 3 روزہ کریش کورس کی فیس صرف 2000  روپے ہے۔اور  اگر آپ 31 مارچ سے پہلے اپنی رجسٹریشن کرواتے ہیں تو اس فیس میں 50 فیصد مزید رعایت حاصل کرسکیں گے۔ یعنی ویڈیو ایڈیٹنگ کا کریش کورس پاکستان کے مایہ ناز استاد سےسیکھنے کا موقع صرف ایک ہزار روپے میں!

کورس کے اختتام پر تمام شرکاء کو ماہنامہ کمپیوٹنگ کی  جانب سے ٹریننگ میں شرکت کا اعترافی سرٹیفکیٹ  (ڈیجیٹل) بھی دیا جائے گا۔

کورس میں آپ درج ذیل بنیادی موضوعات سیکھے جاسکتے ہیں۔

  • Introduction to Adobe Premiere
  • Concepts of Video Editing
  • Adding video transition
  • Creating  titles
  • Adding video effects
  • Create Animation
  • Compositing techniques
  • Exporting frames & videos
  • Working with audio

رجسٹریشن کروانے کے لئے اس لنک پر موجود فارم میں اپنی معلومات فراہم کردیں۔ کورس سے متعلق مزید معلومات کے لئے اس نمبر 03345562974 پر دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

تبصرے (1)
Add Comment
  • Mustafa Kamal-usa

    mashaallah ……… ما شاء اللہ …….. mashaallah …….. ترقی کی راہوں پر گامزن انشاء اللہ و تعاءاللہ
    ماہنامہ کمپیوٹنگ پاکستان پاکستا ن پاکستا ن پاکستاں ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کا پہلا اردو کمپوٹر انڈسٹریز کا ستو ن