ویتنام کی کمپنی نے آئی فون 10 کی سب سے اہم خوبی کو دھوکا دے دیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ویتنام کی ایک کمپنی “ایپل” کے جدید ترین سمارٹ فون “آئی فون 10” میں شامل “FaceID” ٹیکنالوجی کو ایک “ماسک” کے ذریعے دھوکہ دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایپل انسائڈر” کے مطابق اس ماسک کو “تھری ڈی پرنٹگ”، تصاویر اور کچھ میک اپ کا استعمال کر کے تیار کیا گیا ہے۔

This $150 mask beat Face ID on the iPhone X

ویتنام کی “Bkav” نامی کمپنی کا کہنا ہے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی محفوظ نہیں جیسا کہ سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اسے آسانی سے دھوکا دیا جاسکتا ہے۔

ماسک تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کو محفوظ کرنے کے لیے ہاتھ کے انگوٹھے کی شناخت کی تکنیک زیادہ کارگر ہے۔

ویتنامی کمپنی کو یہ ماسک تیار کرنے میں 5 دن لگے ہیں جسے 150 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایپل نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی فونآئی فون 10ایپلفیس آئی ڈیماسکویتنام