آن لائن اسکریبل کھیلیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر آپ کو اسکریبل کھیلنا اچھا لگتا ہے تو ورڈ سکویئرڈ (WordSquared) کی جانب سے دستیاب گیم ’’ورڈ ٹو‘‘ کھیل کر دیکھیں۔یہ مفت آن لائن گیم ہے جو تقریباً اسکریبل کی طرح ہی کھیلی جاتی ہے۔ یہ گیم پانچ مختلف سوشل میڈیا سائیٹس سے بھی منسلک ہے گویا آپ ایک بار رجسٹر ہو گئے تو آپ اپنے دوستوں سے بھی اپنا اسکور شیئر کر سکتے ہیں اور انھیں بھی کھیلنے کی دعوت بھیج سکتے ہیں۔اس کو آن لائن اسکریبل کہہ سکتے ہیں جس کے گرافکس سادہ مگر شارپ ہیں اور بورڈ جانا پہچانا مگر اسکریبل سے کہیں بڑا ہے۔ اگر آپ کو اسکریبل کھیلنے کے لیے دوست دستیاب نہیں تو یہاں آن لائن اکیلے اسکریبل کھیلیں، اپنا اسکور اور گیم محفوظ رکھیں تاکہ پھر جب دوبارہ موڈ ہو وہیں سے شروع کر سکیں۔
http://wordsquared.com
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2013  میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائناسکریبلبورڈگیم