اب تیراکوں کے لیے بھی ویئریبل ٹیکنالوجی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر آپ بھی ہماری طرح تیراکی کے لیے کوئی اسمارٹ یا ویئریبل ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں تو فسکالی انکارپوریٹڈ کا “زوئم” آپ ہی کے لیے ہے۔ یہ نیا منصوبہ Zwim – Smart Swimming Goggles by Fisically Inc اس وقت معروف کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈیگوگو پر فنڈز اکٹھے کر رہا ہے۔

‘زوئم’ گوگلز یعنی چشمہ ریئل ٹائم ڈیٹا دیکھنے اور مانیٹر کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ منصوبے کے بانی اور ٹرائی تھلیٹ تائیگو کانگ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ ایسی واٹر پروف اسمارٹ گھڑیاں موجود ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کا ڈیٹا تیراکی روک کر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ یوں آپ کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔ اسی خیال نے ‘زوئم’ بنانے کی راہ ہموار کی۔

یہ گوگلز تیراکی دورانیہ، رفتار، چکر، دل کی دھڑکن اور تیراکی کے دوران جلائی گئی کیلوریز کے بارے میں معلومات جمع کرتے اور پیش کرتے ہیں۔ اس کے اندر موجود ڈسپلے ماڈیول ایک ہائی ریزولیوشن اور مکمل رنگین وژوئل آؤٹ پٹ دیتا ہے۔ یہ انتہائی روشن ماحول میں بھی بہترین اور شفاف نتیجہ فراہم کرتے ہیں۔ آپ کو صرف بٹن دبانا ہوگا اور یہ مختلف اسکرینوں پر آپ کو مختلف معلومات دیں گے۔

تیراکی مکمل کرنے کے بعد آپ اپنا اسمارٹ فون کھول کر موبائل ایپ کے ذریعے اپنا ڈیٹا sync بھی کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ڈیٹا دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

زوئم گوگلز بلوٹوتھ کے ذریعے آپ کے اسمارٹ فون سے منسلک ہو جاتے ہیں اور اس کی ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

اگر آپ کا چشمہ ٹوٹ جائے، یا پرانا ہو جائے تو آپ مین ڈیوائس تبدیل کیے بغیر صرف دوسرا چشمہ لے سکتے ہیں۔ یوں آپ کو نیا زوئم لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فنڈنگ کے لیے زوئم پروجیکٹ کا ہدف 20 ہزار ڈالرز ہے۔ اگر یہ منصوبہ مطلوبہ فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو 199 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

اس پروجیکٹ کو مزید سمجھنے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے:

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسمارٹ گوگلززوئمویئرایبلز