کمپیوٹر کی دنیا کے 10 جھوٹ بے نقاب

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جھوٹ نمبر 4: اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں

اینٹی وائرس نصب نہ کرنے کی دو وجوہ جو ہمیں سننے کو ملتی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ’’میں تو میک/لینکس استعمال کرتا ہوں، میک /لینکس پر وائرسز نہیں آتے۔‘‘ اور دوسری ’’میں آن لائن کچھ ایسا کرتا ہی نہیں کہ وائرس آئے، نہ میں فضول ویب سائٹس دیکھتا ہوں اور نہ ہی ٹورینٹس یا گانوں کے لیے اسپیم ویب سائٹس پر جاتا ہوں تو مجھے وائرس کا کیا خطرہ۔‘‘

یہ دونوں دلائل بالکل غلط ہیں، آپ کو ہر حال میں ایک اینٹی وائرس پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلے بات کر لیتے ہیں میک صارفین کی تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ میک پر وائرسز حملہ نہیں کر سکتے۔ دراصل ایک وقت تھا جب میک سسٹم استعمال کرنے والے صارفین انتہائی کم تھےاور میک سسٹم کا وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بھی تگڑا تھاجب کہ اس کے مقابلے میں ونڈوز صارفین کی انتہائی بڑی تعداد موجود ہے اور اسے استعمال کرنے والے ہر طرح کے لوگ موجود ہیں یعنی کمپیوٹر ماہرین سے لے کر مبتدی صارفین تک۔ اس لیے وائرس بنانے والے ہیکرحضرات نے ونڈوز پر زیادہ توجہ دی تاکہ ان کی ’’مصنوعات‘‘ زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ لیکن اب ایسا نہیں رہا، میک سسٹم بھی انتہائی تیزی سے عام ہوئے اور اب مارکیٹ میں میک کا بڑا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیکرز نے اس طرف بھی توجہ دینا شروع کر دی ہے اور اب میک سسٹم کے لیے بھی نت نئے وائرسز بہت تیزی سے بنائے جا رہے ہیں۔یہی حال لینکس کا بھی ہے۔ جس طرح ونڈوز کو وائرس متاثر کرسکتے ہیں، اسی طرح لینکس کو بھی کرسکتے ہیں۔

اب بات کرتے ہیں دوسرے ’’محفوظ‘‘ صارفین کی تو آج کل وائرس سے محفوظ رہنا تقریباً ناممکن ہے۔ اس کی وجہ انٹرنیٹ اور ریمووایبل ڈرائیوز ہیں۔ آج کل انٹرنیٹ تقریباً ہر کمپیوٹر پر موجود ہے اور اس کے محفوظ استعمال کا تصور انتہائی مشکل ہے کیونکہ اگر انٹرنیٹ موجود ہے تو وائرسز آنے کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔ اس کے علاوہ ریمووایبل ڈرائیوز جیسے کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو اور اسمارٹ فونز سے بھی وائرس باآسانی سسٹم میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں اینٹی وائرس سمیت کوئی بھی چیز آپ کے کمپیوٹر کو سو فیصد محفوظ نہیں بنا سکتی البتہ اینٹی وائرس اس عمل میں مدد ضرور کر سکتے ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اینٹی وائرسبراؤزرپروسیسرڈی فریگمنٹریمکلینرمقناطیسمیکہارڈ ڈرائیووائرس
تبصرے (7)
Add Comment
  • Su Haib

    Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.

  • BOZDAR Mustafa

    Very nice information……………….Thanks

  • BOZDAR Mustafa

    Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.

  • Waqar Azeem

    چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے

  • M. Asad Aslam

    سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

  • ماہنامہ کمپیوٹنگ کراچی

    جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں

  • حامد شہزاد

    سلام
    انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
    کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
    میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
    اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
    بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
    ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
    ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟