کمپیوٹر کی دنیا کے 10 جھوٹ بے نقاب

کمپیوٹر آج کل ایک عام مشین کی طرح گھر گھر میں موجود ہے۔ اس کی قیمتیں اس قدر گر چکی ہیں کہ ہر کوئی اسے باآسانی خرید کر استعمال کر سکتا ہے۔ آج سے ایک دو دہائی پہلے کمپیوٹر سیکھا شخص کوئی توپ چیز سمجھا جاتا ہے، لیکن اب صورت حال بالکل مختلف ہے کہ تقریباً ہر شخص ہی کمپیوٹر کی بنیادی سمجھ بوجھ رکھتا ہے۔ چونکہ کمپیوٹر صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے اس کے ماہرین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح کمپیوٹر کی دنیا میں بھی کئی ایسے ٹوٹکے مشہور ہیں جن کو ماہرین بڑے ذوق و شوق سے بیان کرتے ہیں۔

معاشرے میں بڑھتے شعور نے جس طرح غیرآزمودہ ٹوٹکوں سے نجات دلائی ہے بالکل اسی طرح ہمیں کچھ کمپیوٹر کے حوالے سے بھی ٹوٹکوں سے باز آجانا چاہیے کہ ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اگر کوئی کمپیوٹر کا ماہر آپ کو اس کام کا مشورہ دے تو آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ اس کا کچھ فائدہ نہیں ہونے والا۔ یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ایسے کون سے ٹوٹکے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ؟تو آئیے آپ پر ایسے دس کمپیوٹری جھوٹ آشکار کرتے ہیں جو سننے میں تو بھلے محسوس ہوتے ہیں لیکن ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

جھوٹ نمبر 1: ہارڈ ڈرائیو کو باقاعدگی سے ڈی فریگمنٹ کرنا چاہیے

آپ جانتے ہوں گے کہ عام ہارڈڈِسک میں ایک یا ایک سے زیادہ دھاتی قرص یا ڈِسک ہوتی ہیں جن کی سطح پر مقناطیسی مواد لگا ہوا ہوتا ہے۔ یہ ڈِسک انتہائی برق رفتاری سے گھومتی ہیں۔ ان کی رفتار 4ہزار 200گھماؤ فی منٹ سے لے کر 15 ہزار گھماؤ فی منٹ تک ہوسکتی ہے۔ ہر دھاتی قرص پر ٹریک اور سیکٹر بنے ہوتے ہیں۔ ہر قرص، ٹریک اور سیکٹر کی الگ شناخت ہوتی ہے۔ قرص کے اوپر ڈیٹا ہیڈ ہوتا ہے جو دائیں سے بائیں حرکت کرتا ہے اور قرص گول گھومتی ہیں۔ اس ہیڈ کے ذریعے ڈیٹا لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔جب آپ کوئی ڈیٹا ہارڈ ڈِسک پر لکھتے ہیں (مثلاً مائیکروسافٹ ورڈ میں ایک نیا ڈاکیومنٹ بنا کر محفوظ کرتے ہیں) تو ضروری نہیں کہ ڈِسک پر وہ تمام ڈیٹا ایک ہی جگہ (سیکٹر) پر اکٹھا لکھا جائے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

خاص طور پر جب کہ ہارڈ ڈِسک میں پہلے سے ہی کافی ڈیٹا موجود ہو اور آپ نے اس میں کچھ ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا ہو یا فائل کا سائز بہت زیادہ ہو۔ اس کے بجائے ڈیٹا ہارڈڈِسک میں مختلف سیکٹر، ٹریک یا ڈِسک پر محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ دوبارہ اس فائل کو کھولتے ہیں تو آپریٹنگ سسٹم ہارڈڈِسک کے مختلف حصوں سے ڈیٹا دوبارہ پڑھ کر آپ کو فائل دِکھادیتا ہے۔ جب ڈیٹا اس طرح ٹکڑوں کی شکل میں بٹا ہو تو کہا جاتا ہے کہ یہ fragmented data ہے۔ اس کا نقصان یہ ہے کہ ریڈ / رائٹ ہیڈ کو کسی فائل کو مکمل ڈیٹا پڑھنے کے لیے قرص پر ایک سے زیادہ جگہوں پر جانا پڑتا ہے۔ اس سے فائل پڑھنے کے وقت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کے بجائے اگر فائل کا تمام ڈیٹا ایک ترتیب میں موجود ہو تو ہیڈ کو تمام ڈیٹا پڑھنے میں کم وقت لگے گا۔

ڈِسک میں fragmented data کو ختم کرنے کے لیے ڈی فریگمنٹیشن کا عمل کیا جاتا ہے۔ اس عمل میں ڈیٹا کو ایک ترتیب سے محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ ہارڈ ڈِسک کے ریڈ / رائٹ ہیڈز کو ڈیٹا کی تلاش میں اِدھر اُدھر نہ گھومنا پڑے۔ اس لیے پرانے آپریٹنگ سسٹم مثلاً ونڈوز 98، ونڈوز سرور 2000 اور ایکس پی وغیرہ میں ڈی فریگمنٹیشن کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی اور اس مقصد کے لیے مائیکروسافٹ نے اپنے آپریٹنگ سسٹم میں پروگرام بھی فراہم کررکھا ہے۔ جبکہ لاتعداد تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر بھی اس کام کے لیے مفت اور قیمتاً دستیاب ہیں۔

لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ جدید کمپیوٹروں کو اس کی مزید ضرورت نہیں رہی۔ مائیکروسافٹ کے مطابق ڈی فریگمنٹیشن کا عمل اب سود مند نہیں رہا اور اگر آپ سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو استعمال کررہے ہیں تو اس عمل کی سرے سے ضرورت ہی نہیں۔سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو پر ڈی فریگمنٹیشن کا عمل اس کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ ونڈوز 7 اور اس کے بعد جاری ہونے والے تمام آپریٹنگ سسٹمز میں آپ کو خود ڈی فریگمنٹیشن کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی کہ یہ عمل خود کار طور پر ہوتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپریٹنگ سسٹم اتنے ذہین ہیں کہ اگر آپ سالڈ اسٹیٹ ہارڈڈرائیو استعمال کررہے ہوں تو ڈی فریگمنٹیشن کو غیر فعال کردیتے ہیں۔

آج بھی بھولی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر فروخت کئے جاتے ہیں کہ یہ ڈیٹا کی ڈی فریگمنٹیشن کے ذریعے آپ کے کمپیوٹر کی رفتار میں زبردست اضافہ کردیں گے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کچھ ڈیفریگنگ سافٹ ویئر ایس ایس ڈی کارڈ کو آپٹمائز کرنے کا فیچر بھی مہیا کرتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے کارڈ کی رفتار بڑھائی جا سکے۔ آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر وقتی ان میں ذرا سا فرق آ بھی جائے تو اس دھوکے میں نہ آئیں کیونکہ یہ بعد میں کارکردگی کو خراب کر دے گا۔

اسی طرح اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ایسی ایپلی کیشنز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں جو اینڈروئیڈ کی میموری کو ڈیفریگ کر کے اس کی اسپیڈ بڑھانے کی دعوے دار ہیں۔ اس دعوے کا بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ موبائل فونز اور ٹیبٹس میں ہارڈڈرائیو نہیں بلکہ سالڈ اسٹیٹ میموری / فلیش میموری استعمال کی جاتی ہے۔ اس لیے اس پر ڈی فریگمنٹیشن کے عمل کی ضرورت ہی نہیں۔ آپ کوگوگل پلے اسٹور پر ایسی کئی ایپلی کیشنز دیکھنے کو ملیں گی لیکن ان کو آزمانا بالکل بے سُود ہے۔

7 تبصرے
  1. Su Haib says

    Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.

  2. BOZDAR Mustafa says

    Very nice information……………….Thanks

  3. BOZDAR Mustafa says

    Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.

  4. Waqar Azeem says

    چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے

  5. M. Asad Aslam says

    سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

  6. جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں

  7. حامد شہزاد says

    سلام
    انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
    کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
    میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
    اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
    بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
    ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
    ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟

Comments are closed.