اپنے وائی فائی کو باآسانی خطرات سے محفوظ بنائیں

جو بھی ڈیوائس انٹرنیٹ سے جڑ سکتی ہے اس کے لیے وائرلیس نیٹ ورک کا استعمال آج کل انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔کمپیوٹر کا وائرلیس انٹرنیٹ استعمال کرنا تو پرانی بات ہوئی آج کل اسمارٹ ٹی وی سے لے کر اسمارٹ فریج تک دستیاب ہے جو وائرلیس طور پر کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔

چونکہ وائرلیس نیٹ ورک استعمال کرنے والی ڈیوائسز کا ہر گھر میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے اب ہیکرز  نے بھی اپنی توجہ مکمل طور پر انھی کو ہیک کرنے کی طرف مرکوز کر دی ہے۔

اگر آپ دیکھیں تو گھروں میں ایک وائرلیس کنکشن موجود ہوتا ہے لیکن اس سے کنیکٹ ہونے والی ڈیوائسز کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ آس پڑوس اور گھر میں آنے والے مہمان بھی ہمارے نیٹ ورک سے جڑتے رہتے ہیں۔


اس صورت حال میں یہ انتہائی ضروری ہوتا ہے کہ آپ کا نیٹ ورک بھی محفوظ ہو۔ کہیں ایسا نہ ہو اسے ہیک کر لیا جائے یا کوئی ہیک شدہ یا وائرس زدہ ڈیوائس نیٹ ورک سے جڑنے کے بعد آپ کی تمام ڈیوائسز کو خراب کر دے۔

اس حوالے سے معروف کمپیوٹر سکیوریٹی کمپنی بِٹ ڈیفینڈر  نے ایک انتہائی زبردست پروگرام ’’بِٹ ڈیفینڈر ہوم اسکینر‘‘ مفت فراہم کیا ہے۔

یہ پروگرام آپ کے نیٹ ورک سے جڑنے والی تمام ڈیوائسز پر نظر رکھتا ہے اور آپ کو ان کی سکیوریٹی صورتِ حال سے آگاہ کرتا ہے۔
یہ پروگرام آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

ڈاؤن لوڈ کریں

اسے آپ گھر یا دفتر میں موجود کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد جب آپ اسے چلائیں گے تو یہ نیٹ ورک پر موجود تمام ڈیوائسز کو سکیوریٹی خطرات کے لیے اسکین کرنا شروع کر دے گا۔یہی نہیں یہ پروگرام آپ کے نیٹ ورک دیگر مس کنفگریشنز اور سکیوریٹی خطرات کے لیے بھی چیک کر کے رپورٹ فراہم کر سکتا ہے۔

ایک تبصرہ
  1. BOZDAR Mustafa says

    Very nice information…..

Comments are closed.