اینٹی رینسم ویئر فیچر اب ونڈوز10 میں شامل

پچھلے کچھ عرصے میں رینسم ویئر کا خوب چرچا رہا۔ مختلف ریسنم ویئر خاص طور پر وانا کرائی نے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز کو نشانہ بناتے ہوئے دنیا کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

یقیناً آپ رینسم ویئر سے واقف ہوں گے یہ ایسے تاوان طلب وائرس ہوتے ہیں جو سسٹم میں موجود اہم فائلز کو انکرپٹ کر دیتے ہیں اور انھیں ٹھیک کرنے کے لیے ایک خاص پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف ہیکر کے پاس ہی موجود ہوتا ہے۔

یہ پروگرام حاصل کرنے کے لیے آپ کو ہیکر کو رقم ادا کرنا پڑتی ہے تب جا کر آپ کی فائلز ٹھیک ہوتی ہیں۔

اب مائیکروسافٹ نے اپنی اس بڑی غلطی سے بڑا سبق بھی سیکھا ہے اسی ونڈوز10 میں اینٹی رینسم ویئر کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

جس طرح مائیکروسافٹ نے گزشتہ کری ایٹرز اپ ڈیٹ میں کئی اہم فیچرز متعارف کرائے تھے اسی طرح اب اس سال کے اختتام پر جاری کردہ ’’فال کری ایٹرز اپ ڈیٹ‘‘ Fall Creators Update میں یہ نیا فیچر پیش کیا ہے۔

یہ فیچر آپ کو مائیکروسافٹ کے ونڈوز ڈیفینڈر میں ’’وائرس اینڈ تھریٹ پروٹیکشن‘‘ کے حصے میں ’’کنٹرولڈ فولڈر ایکسس‘‘ کے حصے میں ملے گا۔ یہاں سے اسے آپ آن کر سکتے ہیں۔

Anti-Ransomware Feature In Windows10

یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے ونڈوز ڈیفینڈر کو اب ایک بنیادی اینٹی وائرس نہیں رہنے دیا بلکہ اس میں انتہائی شاندار سکیوریٹی فیچرز متعارف کردیے ہیں ان کی تفصیل جانیں۔ اب اس کے ہوتے ہوئے آپ کو کسی دوسرے اینٹی وائرس کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔

اگر آپ کو یہ تمام اہم فیچرز اپنے پاس ونڈوز 10 میں نظر نہ آئیں تو یقیناً آپ نے ونڈوز کو ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا۔

Comments are closed.