کمپیوٹر کی دنیا کے 10 جھوٹ بے نقاب

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جھوٹ نمبر 9: زیادہ پروسیسر کورز یا زیادہ ریم رفتار کی ضمانت ہے

سست پڑتے کمپیوٹر کو درست کرنے کے لیے نیم حکیم جو نسخہ تجویز کرتے ہیں وہ پروسیسر کی تبدیلی یا ریم میں اضافے پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ کمپیوٹر میں اضافی ریم لگانے سے وہ کچھ بہتر کام کرتا ہے کیونکہ اسے کام کرنے کے لیے ورچوئل میموری (جو ہارڈڈرائیو میں بنتی ہے ) پر انحصار نہیں کرنا پڑتا۔ اس لیے گر آپ کمپیوٹر میں اضافی ریم لگا دیں تو محسوس ہو گا کہ وہ پہلے سے بہتر کام کر رہا ہے۔لیکن یہ بہتری چند سافٹ ویئر تک محدود ہوتی ہے جنہیں اپنا کام انجام دینےکے لیے زیادہ ریم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے سافٹ ویئر پر ریم میں اضافے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے جو اس پر منحصر ہی نہیں ہوتے۔ مثلاً حساب کتاب کرنے والے سافٹ ویئر ریم سے زیادہ پروسیسر پر منحصر ہوتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی معاملہ پروسیسر کورز کا ہے۔ اب ایسے پروسیسر بھی دستیاب ہیں جن میں بیک وقت 16 کورز تک موجود ہوتی ہیں۔ لیکن یاد رکھیں، پروسیسر کورز میں اضافے سے کمپیوٹر کی رفتار یا کارکردگی پر اتنا اثر نہیں پڑتا جتنا کہ لوگ بتاتے ہیں۔ پروسیسر کورز کو ان کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی پر استعما ل کرنے کے لیے سافٹ ویئر بھی خصوصی طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔

تکنیکی زبان میں بات کریں تو سنگل تھریڈ ایپلی کیشن کو اگر ملٹی کور پروسیسر پر چلا یا جائے یا سنگل کور پروسیسر پر، اس کی کارکردگی ایک جیسی ہی رہے گی۔ اس لیے یہ کہنا کہ صرف زیادہ کور کا پروسیسر لگانے یا ریم بڑھانے سے کمپیوٹر کی رفتار بڑھ جاتی ہے، تکنیکی اعتبار سے غلط ہے۔ یہ عین ممکن ہے کہ ایک ایسا کمپیوٹر جس میں جدید Core i5 پروسیسر نصب ہو وہ پرانے Core i7 پروسیسر پر مبنی کمپیوٹر سے زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ہو۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اینٹی وائرسبراؤزرپروسیسرڈی فریگمنٹریمکلینرمقناطیسمیکہارڈ ڈرائیووائرس
تبصرے (7)
Add Comment
  • Su Haib

    Chrom or edge sand box me page open krte hn so wo saver hn.

  • BOZDAR Mustafa

    Very nice information……………….Thanks

  • BOZDAR Mustafa

    Wow….this is fantastic that one can buy hardware and make one’s own computer according to mac standards…….that’s great…..on my next visit to computer market, I will check this aspect as well.

  • Waqar Azeem

    چھے نمبر سے اتفاق نہیں جناب۔۔۔آپ نے اس بات کو رد کیا ہے کہ میک پی سی سے بہتر نہیں۔۔۔میک کا آپریٹنگ سسٹم انتہائی پاورفل آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں وائرس آنے کا خدشہ شاید دس فیصد بھی نہیں۔۔اور دوسری جانب ونڈوز کا یہ عالم ہے نیا پی سی یا لیپ ٹاپ ایک ہفتے بعد ہی وائرسز سے بھرا ہوتا ہے۔۔ان کا بنیادی فرق ان کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔۔۔آپریٹنگ سسٹم نے ہی ہارڈ ویئر کو چلانا ہے۔۔اب میک کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دو جی بی ریم کی وہ پرفارمنس ہے جو ونڈو پر شاید آٹھ جی بی بھی نہ دے سکے۔۔آزما کو دیکھ لیں۔۔۔اور رہی بات ٹیکسسز کی۔۔امریکا یا دوسرے ممالک میں صرف میک پر ہی نہیں ہرچیز پر ٹیکس ہے چاہے وہ لیوناوو کا لیپ ٹاپ ہو۔۔میک کے مہنگا ہونے کی وجہ ٹیکسسز نہیں ان کی کارکردگی اور ان کا معیار ہے

  • M. Asad Aslam

    سی کلینر میں وائپ ڈرائیو کے نام سے ایک آپشن ہے۔ کیا وہ نمبر 8 میں مذکور معاملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

  • ماہنامہ کمپیوٹنگ کراچی

    جی بالکل۔ لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اس مقصد کے لیے خاص طور پر بنائے گئے سافٹ ویئر استعمال کیے جائیں

  • حامد شہزاد

    سلام
    انتہائی خوبصورت تحریر ۔۔۔
    کچھ باتیں نئی پتا چلیں ۔۔۔ یہ میگنیٹ وغیرہ کی ۔۔۔
    میرے آفس میں کیسپرسکائی کا مہنگا اور گھر میں مفت 360 سیکیورٹی اینٹی ویرس ہے یقین کریں کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔
    اور اب تو وینڈو اپڈیت ہو گئی ہے کچھ چیزیں پی سی خود ہی رن نہیں ہونے دیتا۔۔۔
    بس مجھے کچھ معلومات درکار تھیں ۔۔۔
    ہم تھری ڈی پروگرامز چلاتے ہیں تھری ڈی میکس مایا سینیما فور ڈی وغیرہ تو اس کے لئے گھر کے لئے سب سے بہرترین پی سی کی کنفریگریشن کیاہونی چاہیئے؟؟؟؟ آفس میں انتہائی تیز i7پروسیسر 24 جی بی ریم وغیرہ لے ساتھ ہوتا ہے ۔۔ کیشے میموری بھی ذیادہ ہے اگر آپ کے پاس ایکسپرٹ ہوں تو پلیز گائیڈ ہی کر دیجئے۔۔۔
    ایسا پی سی جس میں اینیمیشن بھی رینڈر ہو سکے اور کیا گیمنگ پی سی پر تھری ڈی سوفٹ ویر اچھے رینڈرز کر سکیں گۓ؟؟؟