ایڈوبی فوٹو شاپ CC کی ریلیز کے ایک دن بعد ہی اس کریک ورژن جاری

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سافٹ ویئر پائریسی، سافٹ ویئر بنانے والی کمپنیوں کے لئے سب سے بڑا درد سر ہے جس سے بچاؤ کے لئے یہ کمپنیاں نت نئے طریقے اختیار کرتی ہیں۔ ایڈوبی بھی ایک ایسی ہی کمپنی ہے جس کے تیارہ کردہ سافٹ ویئر کے کریک ورژن دنیا بھر میں استعمال ہورہے ہیں۔ ایڈوبی نے اسی لئے اپنے تمام سافٹ ویئر کو subscription-based ماڈل پر منتقل کردیا ہے۔ اب ایڈوبی کے کسی بھی سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ صارف انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو تاکہ صارف کی سبسکریپشن چیک کی جاسکے۔ انسٹال ہونے کے بعد ہر ماہ یہ سافٹ ویئر ایڈوبی کے سرور سے کنکٹ ہوکر سبسکریپشن کا اسٹیٹس چیک کرتے ہیں۔ لیکن ایڈوبی کے لئے یہ ترکیب بھی کارگر نہ ثابت ہوسکی ہے۔ اسی ہفتے جب ایڈوبی فوٹو شاپ CC ریلیز کیا گیا اس کے اگلے ہی روز اس کا کریک ورژن thepiratebay پر ڈاؤن لوڈنگ کے لئے دستیاب تھا۔ یہ ٹورینٹ جو Adobe Photoshop CC 14.0 Final Multilanguage کے نام سے اب مختلف ٹورینٹ ویب سائٹس پر دستیاب ہے، پر کئی صارفین نے اپنی رائے دی ہے کہ یہ کریک ورژن بالکل کام کررہا ہے۔ایڈوبی کو اپنے نئے سبسکریپشن سسٹم کی ناکامی سے خاصی مایوسی ہوئی ہوگی۔

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایڈوبیسافٹ ویئر پائریسیفوٹو شاپ سی سیفوٹوشاپ
تبصرے (2)
Add Comment
  • Shahzad Zameer

    کریکنگ یقیناً ایک اچھا کام نہیں ہے اور اس سے سافٹ وئیر بنانے والے اداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ اگر کریکرز نہ ہوتے تو کیا کمپیوٹر ایک عام آدمی کی پہنچ میں ہو سکتا تھا؟ سیکٹروں اور اکثر ہزاروں ڈالرز کے پروگرام کون خرید سکتا ہے؟ سافٹ وئیر بنانے والے اداروں کو چاہیئے کہ اگر پائیریسی سے بچنا چاہتے ہیں تو قیمت کو ایک عام آدمی کی پہنچ میں رکھیں۔ اس سے ان کی چیز زیادہ بکے گی اور منافع بھی زیادہ ملے گا۔ (یہ میری ذاتی رائے ہے کسی کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں)۔

  • Ezra A.

    Software ko haasil karnay kay bohat say legal tareeqay bhi hotay hain. Agar aap student hain to student version istemaal karain. Aam tor par itnay mehngay software ka student version bhi milta hai jo companies mukhtalif universities kay ishtiraak say release karti hain. Microsoft DreamSpark aisa he aik qadam hai jo Microsoft nay apnay software students tak pohnchanay kay liye uthaya hai. Agar aap university student hain to iss program ko use kar kay aap Microsoft Visual Studio jesa mehnga software bhi (jisski qeemat 499 amreeki dollars hai) bilkul free haasil kar saktay hain. Issi tarah students.autodesk.com pe hazaaron dollars kay software muft dastiyaab hain.