ایڈوبی فوٹو شاپ CC کی ریلیز کے ایک دن بعد ہی اس کریک ورژن جاری

964

photoshop ccسافٹ ویئر پائریسی، سافٹ ویئر بنانے والی کمپنیوں کے لئے سب سے بڑا درد سر ہے جس سے بچاؤ کے لئے یہ کمپنیاں نت نئے طریقے اختیار کرتی ہیں۔ ایڈوبی بھی ایک ایسی ہی کمپنی ہے جس کے تیارہ کردہ سافٹ ویئر کے کریک ورژن دنیا بھر میں استعمال ہورہے ہیں۔ ایڈوبی نے اسی لئے اپنے تمام سافٹ ویئر کو subscription-based ماڈل پر منتقل کردیا ہے۔ اب ایڈوبی کے کسی بھی سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ صارف انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو تاکہ صارف کی سبسکریپشن چیک کی جاسکے۔ انسٹال ہونے کے بعد ہر ماہ یہ سافٹ ویئر ایڈوبی کے سرور سے کنکٹ ہوکر سبسکریپشن کا اسٹیٹس چیک کرتے ہیں۔ لیکن ایڈوبی کے لئے یہ ترکیب بھی کارگر نہ ثابت ہوسکی ہے۔ اسی ہفتے جب ایڈوبی فوٹو شاپ CC ریلیز کیا گیا اس کے اگلے ہی روز اس کا کریک ورژن thepiratebay پر ڈاؤن لوڈنگ کے لئے دستیاب تھا۔ یہ ٹورینٹ جو Adobe Photoshop CC 14.0 Final Multilanguage کے نام سے اب مختلف ٹورینٹ ویب سائٹس پر دستیاب ہے، پر کئی صارفین نے اپنی رائے دی ہے کہ یہ کریک ورژن بالکل کام کررہا ہے۔ایڈوبی کو اپنے نئے سبسکریپشن سسٹم کی ناکامی سے خاصی مایوسی ہوئی ہوگی۔