مجھے تصاویر سے ٹیکسٹ یعنی متن نکالنے کا طریقہ جاننا ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سوال: مجھے تصاویر سے ٹیکسٹ یعنی متن نکالنے کا طریقہ جاننا ہے۔

امیج ٹو ٹیکسٹ کنورٹر کو دراصل آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزر ( Optical Character Recognizer)کہتے ہیں۔ آج سے ایک دہائی پہلے اس مقصد کے لئے مخصوص سافٹ ویئر ہوتے تھے مگر اب یہ سہولت مائیکروسافٹ جیسے عام استعمال ہونے والے سافٹ ویئر میں بھی موجود ہے۔حتیٰ کہ اب یہ سہولت سینکڑوں ویب سائٹس پر بھی مفت دستیاب ہے۔ نیز اگر آپ کوئی اسکینر خریدتے ہیں تو اس کے ساتھ بھی عموماً OCR سافٹ ویئر مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

اگر آپ کے پاس مائیکروسافٹ آفس انسٹال ہے تو Document Imaging کا آپشن تلاش کیجئے اور اس کی مدد سے تصاویر کو کسی اسکین کئے ہوئے ڈاکیومنٹ کو ٹیکسٹ میں بدل لیں۔ اگر آپ نے مائیکروسافٹ OneNote انسٹال کررکھا ہے تو اس میں نیا ڈاکیومنٹ کھول کر تصویر Insert کریں۔ اب تصویر پر رائٹ کلک کرکے Copy Text from Pictureکے آپشن پر کلک کریں۔ اس طرح تصویر میں موجود ٹیکسٹ کلپ بورڈ پر کاپی ہوجائے گا اور آپ اسے مائیکروسافٹ ورڈ یا نوٹ پیڈ میں paste کرسکتے ہیں۔

اگر آپ مائیکروسافٹ آفس کے بجائے کوئی دوسرا سافٹ ویئر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو FreeOCR اس سلسلے میں ایک بہتر آپشن رہے گا۔ اسے آپ paperfile.net سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ انگلش سمیت گیارہ مختلف زبانوں کے تصویری مواد کو ٹیکسٹ میں بدل سکتا ہے۔ بدقسمتی سے فی الحال اردو کے لئے کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی والا OCR دستیاب نہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

امیجامیج ٹو ٹیکسٹاو سی آر
تبصرے (2)
Add Comment
  • BOZDAR Mustafa

    That’s great news……………………..
    I think facility of that method may have been available in Urdu as well…

    There is Sindhi OCR which can easily pick sindhi words or text in any picture….the result is also adequate and accurate.

  • gm -usa

    ایموجیز (کارٹون ) زیادہ آسا ن پا سوڈکی لیۓ اوپر کے مضامین کے لیۓ کلک کت کیجیۓ ۔۔۔۔۔ g m