نئے اور بہترین فیچرز سے لیس اوپر کا نیا شاہکار براؤزر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اوپرا براؤزر کا نام آپ کو ابھی بھولا نہیں ہو گا۔ اوپرا اپنے دور کا ایک بہترین براؤزر ہے۔ لیکن کافی عرصے سے اس کا استعمال کم ہوتے ہوتے تقریباً ختم ہی ہو چکا ہے سوائے اسمارٹ فونز کے۔ ’’اوپرا سافٹ ویئر‘‘ نے دنیا کا جدید اور تیز ترین براؤزر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ براؤزر اپنے فیچرز اور شکل کے اعتبار سے دیگر تمام براؤزرز سے نہ صرف یکسر مختلف ہے بالکل اس کی رفتار اور انداز بھی دیگر سب براؤزرز سے جدا ہے۔ یہ براؤزر ابھی صرف آزمائشی بنیادوں پر ڈیویلپر حضرات کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

 

اس نئے براؤزر کو ’’نیون‘‘ (Neon) کا نام دیا گیا ہے۔ جیسا کہ ہم نے کہا یہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اس لیے فی الحال اس کا صرف تصوراتی ورژن پیش کیا گیا ہے۔ اوپرا نیون کو پیش کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے یہ ایک ایسا براؤزر ہو گا جو نہ صرف تیز ترین ہو گا، ہلکا پھلکا ہوگا، سسٹم پر بوجھ نہیں ڈالے اور اپنے فیچرز کی بدولت صارفین کے دل جیت لے گا کیونکہ اسے صرف اور صرف صارفین کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے پیچھے کمپنی کا کوئی مفاد نہیں۔ صاف ستھرے اور خوبصورت ڈیزائن کا یہ براؤزر واقعی آپ کو پسند آئے گا۔

اس کے انٹرفیس کی بات کی جائے تو اس میں عام براؤزرز کی طرح اوپر کی جانب کوئی ایڈریس بار موجود نہیں جبکہ یہ صارف کی ڈیسک ٹاپ پر موجود تصویر کو ہی اپنے بیک گراؤنڈ کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس میں اہم چیز میڈیا پلیئر کا موجود ہونا ہے جس کے ذریعے آپ یوٹیوب یا کسی بھی ویب سائٹ پر وڈیو کو دیکھتے ہوئے اسے براؤزر ونڈو سے الگ کر سکتے ہیں۔ اس طرح کسی دوسری ویب سائٹ پر کوئی تحریر پڑھتے ہوئے آپ کو دو دنڈوز کو چھوٹا کر کے استعمال نہیں کرنا پڑےگا بلکہ وڈیو اس کے میڈیا پلیئر میں الگ ونڈو میں چلنا شروع ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ اکثر لوگ براؤزر میں اسکرین شاٹس لینا پسند کرتے ہیں اس لیے یہ فیچر کسی اضافی ایڈاون کی مدد سے نہیں حاصل کرنا پڑے گا بلکہ یہ پہلے سے اس براؤزر میں موجود گا اور تمام بنائے گئے اسکرین شاٹس کو منظم رکھنے کے لیے ایک گیلری بھی فراہم کی جائے گی۔
opera.com/computer/neon

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 125 میں شائع ہوئی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

تبصرے (2)
Add Comment
  • Faisal Aziz

    اسلام علیکم۔ جناب جو فیچر اوپرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے ہیں یہی تمسم فیچر یو سی اپنے براؤزر میں متعارف کروا چکا ہے ہاں البتہ اسکاانٹرفیس ضرور دوسرے براؤزرز سے مختلف یے لیکن اتنا اچھا نہیں یے۔۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ یو سی آپ Add Blocker بھی فراہم کرتا ہے جو کہ بیت ہی فائدہ مند ہے

  • Faisal Aziz

    اسلام علیکم۔ جناب جو فیچر اوپرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے ہیں یہی تمام فیچر یو سی اپنے براؤزر میں متعارف کروا چکا ہے ہاں البتہ اسکاانٹرفیس ضرور دوسرے براؤزرز سے مختلف یے لیکن اتنا اچھا نہیں یے۔۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ یو سی آپ Add Blocker بھی فراہم کرتا ہے جو کہ بیت ہی فائدہ مند ہے