ایپل آئی فون 8 میں بڑی خرابی، ایپل مفت میں ٹھیک کرکے دے گا

ایک جانب ایپل اپنے اگلے آئی فون کی تشہیر میں مصروف ہے دوسری جانب ایپل نے آئی فون 8 کے مختلف ماڈلز میں موجود ایک بڑی خرابی کی تصدیق کردی ہے۔ ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر آئی فون 8 کے صارفین کو مطلع کرنا شروع کردیا ہے کہ آئی فون 8 کے کچھ ماڈلز […]

iPhone XS کی تصویر لیک

ایپل کی تقریب جس میں نئے آئی فون کا اعلان کیا جائے گا، میں ابھی دو ہفتے کا وقت باقی ہے۔ لیکن نئے آئی فونز کے متعلق خبریں لیک ہونے کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ تازہ ترین لیک 9to5Mac نامی معروف ویب سائٹ نے شائع کیا ہے۔ اس ویب سائٹ نے ایک […]

گوگل ڈرائیو پر محفوظ واٹس ایپ کا بیک اپ ڈیٹا encrypted نہیں ہوتا

واٹس ایپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ گوگل ڈرائیو پر بنائے گئے واٹس ایپ ڈیٹا کے بیک اپ کو گوگل ڈرائیو کی مجموعی گنجائش میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ جیسے آپ کو علم ہے کہ گوگل فوٹوز سے گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر بھی گوگل ڈرائیو کی گنجائش […]

OPPOنے پاکستان میں F9اسمارٹ فون متعارف کرادیا

لاہور، 29 اگست، 2018۔ سیلفی ایکسپرٹ اوپو (OPPO)نے آج اپنی Fسیریز کا جدید ترین اسمارٹ فون F9 متعارف کرادیا ہے۔ VOOCفلیش چارجنگ کی بدولت صرف پانچ منٹ چارجنگ سے کال ٹائمنگ 2 گھنٹے تک بڑھ جاتی ہے اور اسمارٹ فون انڈسٹری کے پہلے گریڈئینٹ کلر ڈیزائن کے ساتھ F9اسمارٹ فون کو اس طرح سے تیار […]

Sony Xperia XZ3 چار رنگوں میں دستیاب ہوگا

اسمارٹ فون بنانے والی جاپانی کمپنی سونی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے اگلے اسمارٹ فون Sony Xperia XZ3 پر کام کررہی ہے۔ اس اسمارٹ فون کے حوالے سے افواہیں اور لیکس منظر عام پر آنے کا سلسلہ گزشتہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔ لیک ہونے والی حالیہ تفصیلات سے پتا چلا کہ […]

ایپل کے نایاب کمپیوٹر کی بولی لگے گی، تین لاکھ ڈالر تک بکنے کا امکان

ٹیکنالوجی کی دنیا میں جو مصنوعات جتنی جدید ہوتی ہیں، ان کی قیمت اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے اور پرانی مصنوعات بہت جلد اپنی قیمت کھونا شروع کردیتی ہیں۔ لیکن ایپل کے کئی دہائیاں پرانے اورنایاب کمپیوٹر کا معاملہ مختلف ہے۔ اس نایاب کمپیوٹر کی بولی لگنے جارہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ […]

گوگل کا غیر اعلانیہ اسمارٹ فون Pixel 3 XL لیک ہوگیا

مستقبل قریب میں ریلیز کیے جانے والے اسمارٹ فونز کی معلومات لیک ہوجانا آج کل معمول کی بات ہے، لیکن کسی ایسے فون کی معلومات اور تصاویر افشاء ہوجانا جس کے بارے میں کمپنی نے ابھی تک اعلان بھی نہ کررکھا ہے، ایک غیر معمولی بات ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے گوگل کے اگلے […]

فیس بک اور ٹوئٹر کا ایرانی اور روسی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

فیس بک اور ٹوئٹر نے ایسے سینکٹروں اکاؤنٹس اور پیجز کو بند کردیا ہے جن کا تعلق ایران اور روس سے تھا اور ان سے امریکہ اور برطانیہ کی سیاست پر اثر انداز ہونے کی مہم چلائی جارہی تھیں۔ ایرانی اکاؤنٹس جنہیں بند کیا گیا ہے، کا ہدف برطانوی اور امریکی صارفین تھے اور ان […]

ہواوے Mate 20 کی تصاویر لیک، منفرد نوچ اور تین کیمروں کے ساتھ

ہواوے کا اگلا فلیگ شپ اسمارٹ فون Mate 20 اگلے چند ماہ میں منظر عام پر آجائے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ اس فون سے متعلق مختلف معلومات افشاء ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تازہ ترین لیکس میں اس فون کا مبینہ ڈیزائن سامنے آگیا ہے۔ اس فون میں پشت پر تین کیمرے […]

اگلے ماہ گوگل کروم نئے ڈیزائن کے ساتھ آرہا ہے

گوگل اگلے ماہ اپنے معروف براؤزر "گوگل کروم” کو نئے ڈیزائن کے ساتھ ریلیز کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے کروم انٹرپرائز ریلیز نوٹس سے پتا چلتا ہے کہ تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لیے کروم براؤزر کا ڈیزائن "میٹریل ڈیزائن ” سے بدل دیا جائے گا۔ میٹریل ڈیزائن گوگل کی […]