بِنا دھوکا آن لائن کمائی کے جائز ذرائع

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ورچوئل استاد

انٹرنیٹ پر ورچوئل یا آن لائن استاد کا تصور بھی خاصا مقبول ہو رہا ہے۔ بیرون ممالک میں ٹیوشن پڑھانے والے کافی زیادہ فیس لیتے ہیں اس لیے لوگ آن لائن پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کیونکہ اس طرح دوسرے ممالک جیسے کہ پاکستان یا انڈیا وغیرہ کے لوگ کافی سستے میں پڑھا دیتے ہیں۔اگر آپ ریاضی، فزکس، کیمسٹری، اکاؤنٹنگ یا سٹیٹکس وغیرہ پڑھا سکتے ہیں تو آن لائن ٹیوشن پڑھا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے بھی آپ کو اس مضمون میں مہارت کے ساتھ ساتھ انگریزی بھی آنی چاہیے۔
کچھ ویب سائٹس باقاعدہ اس مقصد کے تحت بنائی جا رہی ہیں گویا آن لائن ٹیوشن سنٹرز قائم کیے جارہے ہیں جہاں پہلے اساتذہ کو سکھایا جاتا ہے کہ آن لائن کیسے پڑھایا جائے اور پھر پڑھانے کو بچے دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں
گوگل ڈاٹ کام پر online tuition لکھ کر آپ کئی ویب سائٹس تلاش کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے اب کئی پاکستانی ویب سائٹس بھی بن چکی ہیں۔ پاکستانی ویب سائٹس پر کام کا آغاز کرنے سے پہلے ان سے رابطہ کر کے ضرور تسلی کر لیں۔ چونکہ رجسٹریشن بالکل مفت ہوتی ہے اس لیے ان لوگوں پر بالکل بھی بھروسا مت کریں جو کسی قسم کی رجسٹریشن فیس کا تقاضا کریں۔

اس حوالے سے چند ویب سائٹس:
www.tutor.com
www.oktutor.net
www.smarthinking.com
www.transtutors.com
www.hometutorsnetwork.com
buddyschool.com
اس کے علاوہ مقامی ویب سائٹس جیسے کہ بولی یا او ایل ایکس پر بھی آن لائن ٹیوشن کی جابز تلاش کی جا سکتی ہیں۔

فوٹو گرافی

یوں تو فوٹو گرافی واحد ایسا بلاگ ہے جس میں آپ انگریزی سے ناواقفیت کے باوجود کما سکتے ہیں کہ ایڈ سینس تصویری بلاگر پر کام کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے آپ کی تصاویر میں ایسی جان ہونی چاہیے کہ وہ اتنی ٹریفک کھینچ سکیں جو آپ کو خاطر خواہ پیسے دلا سکیں۔ وگرنہ آج کل چند سائٹس ایسی بھی ہیں جو تصویر کشی کے مقابلے کراتی ہیں آپ وہاں پر رجسٹر ہو کر پیسے بطور انعام جیت سکتے ہیں جیسے کہ:
www.tallenge.com

پاکستان میں فوٹو گرافی کے کئی مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں اس حوالے سے آپ انٹرنیٹ پر تھوڑی سی تلاش کے بعد باخبر رہ سکتے ہیں۔ اگر آپ فوٹوگرافی کا شوق رکھتے ہیں تو اپنی تصاویر کو اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ انھی تصویری کمیونٹی پر شیئر کریں تاکہ لوگوں کی آراء سے اپنے فن کو مزید نکھار سکیں۔ اس کے لیے اپنا فیس بک پیج بنائیں اور دیگر فوٹو کمیونٹی ویب سائٹس پر بھی اپنی تصاویر اپ لوڈ کریں جیسے کہ:
www.youpic.com
www.flickr.com
جبکہ کچھ سائٹس ایسی بھی ہیں جو طرح کی تصاویر کا اسٹاک جمع کرتی رہتی ہیں اور اگر آپ کے اندر صلاحیت ہے تو وہاں اپنی کھنیچی گئی تصاویر کا سودا کر سکتے ہیں۔

iStockPhoto اس حوالے سے ایک بہترین ویب سائٹ ہے۔ اکثر لوگ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ہمیشہ تصاویر خرید کر استعمال کرتے ہیں نا کہ انٹرنیٹ سے تلاش کر کے بس کاپی کر لیں۔ زیادہ تر لوگ تصاویر خریدنے کے لیے ’’آئی اسٹاک فوٹو‘‘ کا رُخ کرتے ہیں کیونکہ یہاں ہر طرح کی تصاویر مل جاتی ہیں۔ فرض کریں کسی کو اپنے پروجیکٹ کے لیے ایک قلم دوات کی، گاؤں کے کسی کھیت کی، کنویں کی یا کوئی بھی تصویر چاہیے تو وہ اسے خود کھینچنے کی بجائے کسی سے خریدنے کو ترجیح دے گا۔ اس ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے لیے اپنی تین بہترین تصویریوں کا انتخاب کریں جو کہ اس دوران مانگی جائیں گی اور مفت رجسٹر ہو جائیں۔
اس حوالے سے چند ویب سائٹس:
www.isfockphoto.com
www.fotolia.com
www.shutterstock.com

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائن کامآن لائن کمائیںآن لائنانٹرنیٹ سے پیسےانٹرنیٹ سے کمائیپیسےفری لانسنگکمائیکمائیں