بِنا دھوکا آن لائن کمائی کے جائز ذرائع

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ورڈ پریس ماہر بنیں

اکثر لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آن لائن کمانے کے لیے ایسا کیا ہے جو سیکھنے میں آسان ہے اور کمانے میں کارآمد۔ تو ہمارا جواب ہے ’’ورڈ پریس‘‘۔ دنیا بلاگنگ کا یہ مقبول ترین ٹول ہے۔ اس کے ذریعے ایک عام بلاگ سے لے کر ای کامرس ویب سائٹس تک بنائی جا سکتی ہے۔

 

ورڈ پریس سیکھنے میں بہت آسان ہے۔ اس کی انسٹالیشن سے لے کر چھوٹی موٹی کسٹمائزیشن تک بہت آسان ہے۔ ورڈ پریس اور اس کے پلگ اِنز کی اپ ڈیٹس ریلیز ہوتی رہتی ہیں اس لیے اسے چھوٹے موٹے بہت کام آتے رہتے ہیں جن میں لوگ ورڈ پریس کی انسٹالیشن، اس کی یا کسی پلگ ان کی اپ ڈیٹ کے لیے چھوٹی رقم ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ صرف ورڈ پریس میں مہارت حاصل کر لیں تو ماہانہ ایک بہتر آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ ورڈ پریس سیکھنے کے لیے آپ اپنے کمپیوٹر پر لوکل سرور بنا کر اس پر کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔
wordpress.org

ورڈپریس کے حوالے سے یہ مفید مضامین پڑھنا مت بھولیں:

ورڈپریس ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے مددگار پلگ اِنز

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

ورڈپریس سکیوریٹی، ایک مکمل گائیڈ

 

لوگو ڈیزائننگ

لوگو اور ویب ڈیزائننگ بھی ایک بہترین کام ہے لیکن اس میں مشقت اور مقابلہ بہت زیادہ ہے۔ اکثر لوگ اپنی کمپنی کے لیے ویب سائٹ یا لوگو ڈیزائن کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے وہ ایک بندے سے رابطہ نہیں کرتے بلکہ ایسی ویب سائٹس کا رُخ کرتے ہیں جہاں مقابلہ کروایا جا سکے۔ جب زیادہ لوگ اس میں شرکت کریں گے تو زیادہ آئیڈیاز دیکھنے کو ملیں گے اور پھر جو لوگو پسند آئے اسے خریدا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

’’99 ڈیزائنز‘‘ اس حوالے سے بہت ہی مقبول ویب سائٹ ہے جسے آپ جوائن کر سکتے ہیں۔ یہاں ڈیزائنرز کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اس لیے اگرچہ مقابلہ سخت ہوتا ہے لیکن اگر آپ کا ڈیزائن پسند کر لیا جائے تو آپ کمپنی کے ساتھ براہ راست کام کر کے اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
99designs.com

مقامی کاروباری اداروں کو آن لائن لائیں

آپ کے اردگرد کئی ایسے کاروباری ادارے ہوں گے جو کافی مقبول ہوں گے لیکن ان کی اگر کوئی ویب سائٹ ہو گی تو وہ بہت ہی عام سی ہو گی اور زیادہ چانس اس بات کے ہیں کہ ان کی کوئی ویب سائٹ ہی نہیں ہو گی۔ تو آپ ایسے کئی اداروں یا افراد کو تلاش کر کے انھیں اس بات پر قائل کر سکتے ہیں کہ ان کی ویب سائٹ ہونی چاہیے۔ اس طرح ان کے کاروبار کو وسعت اور شہرت مل سکتی ہے۔ اس سلسلے میں اگر آپ خود انھیں ویب سائٹ بنا دیں تو زیادہ بہتر ہے لیکن اگر آپ ویب ڈیزائننگ وغیرہ کے حوالے سے منسلک نہیں تو کوئی بات نہیں، یہ آپ کسی بھی فری لانسر سے کروا سکتے ہیں۔ ایک دفعہ کسی بھی کمپنی کے ویب ماسٹر بن کر آپ ایک لمبے عرصے تک ان کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائن کامآن لائن کمائیںآن لائنانٹرنیٹ سے پیسےانٹرنیٹ سے کمائیپیسےفری لانسنگکمائیکمائیں