بِنا دھوکا آن لائن کمائی کے جائز ذرائع

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سروے

ایسی کئی ویب سائٹس ہیں جو دوسروں کو سروے کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ ویب سائٹس اپنے ممبران کو سروے میں حصہ لینے پر پوائنٹس دیتی ہیں اس لیے لوگ بڑھ چڑھ کر سروے میں حصہ لیتے ہیں۔ پوائنٹس چونکہ بعد میں پیسوں سے بدلے جا سکتے ہیں اس لیے لوگ ان ویب سائٹس کے سروے میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

اس طرح چونکہ سروے کرنے والوں کو جلد اور بہتر نتائج ملتے ہیں اس لیے وہ انہی ویب سائٹس کا رُخ کرتے ہیں لیکن اس کے لیے ان کو ویب سائٹ کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ ان سروے ویب سائٹس کی ممبرشپ بالکل مفت ہوتی ہے اور جتنا آپ ان کے سروے میں حصہ لیں اسی حساب سے آپ کو پوائنٹس ملتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے ان ویب سائٹس کو ملاحظہ کریں:
www.mysurvey.com
www.acop.com
www.i-say.com
www.cashcrate.com

سوال و جواب

کمپیوٹر یا کسی بھی دوسرے حوالے سے ہم روزانہ ہی دوسروں سے سوالات پوچھتے رہتے ہیں۔ ویسے تو کئی جوابات ہمیں سرچ انجن جیسے کہ گوگل سے ہی مل جاتے ہیں لیکن ہر بات کا جواب یہاں مل جائے یہ بھی ممکن نہیں۔ اس لیے کئی ’’سوال و جواب‘‘ پر مبنی ویب سائٹس بھی موجود ہیں۔ یہاں آپ سوال پوچھ سکتے ہیںا ور دوسروں کو جواب بھی دے سکتے ہیں۔ چونکہ یہاں درست جواب دینے پر پیسے دیے جاتے ہیں اس لیے لوگ ان ویب سائٹس کا رُخ کرتے ہیں کیونکہ یہاں چند سیکنڈز میں درست جواب مل جاتا ہے۔
www.liveperson.com
www.webanswers.com
www.justanswer.com
www.ether.com

اختتامیہ

سب لوگوں کو اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ اصل چیز ہے ہُنر۔ اگر آپ کے پاس کوئی ہنر ہے تو آپ اسے استعمال کرتے ہوئے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ بنا کچھ سیکھے اسپیمنگ اور جعلی طریقوں سے کمائی اب ممکن نہیں رہی۔ اگر اس طرح سے کچھ آمدن ہو بھی جائے تو یہ عارضی چیز ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کوئی مناسب اور پائیدار کام شروع کریں۔ ’’گھر بیٹھے پیسے کمائیے‘‘ جیسے اشتہاروں پر توجہ دینے اور انھیں فیسیں ادا کرنے کی بجائے آپ جو کام کر سکتے ہیں اس پر دھیان دیں۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

فیس بک نے گھر بیٹھی خواتین تک کے لیے آن لائن آمدنی کو آسان بنا دیا ہے۔ آج کل لوگ گھر پر چیزیں تیار کر کے آن لائن فیس بک پیج کے ذریعے بیچ رہے ہیں۔ یعنی آپ کو ویب سائٹ بنانے کی بھی ضرورت نہیں رہی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائن کامآن لائن کمائیںآن لائنانٹرنیٹ سے پیسےانٹرنیٹ سے کمائیپیسےفری لانسنگکمائیکمائیں