اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

میڈیکل رپورٹس کو سمجھیں

کسی بھی بیماری کی بالکل درست تشخیص کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ ایک عام سی بات بن چکی ہے۔ اکثر لوگ ٹیسٹ کے بعد ملنے والی رپورٹس کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں کیونکہ اس میں طبی اصطلاحات کے علاوہ جو پیمانے لکھے ہوتے ہیں ان سے عام آدمی نہیں سمجھ پاتا کہ کوئی خطرناک بات ہے یا سب درست ہے۔ میڈیکل رپورٹ کو سمجھنے کے لیے وہ ڈاکٹر کا محتاج ہوتا ہے۔

میڈیکل رپورٹس کو سمجھنے کے لیے Quick LabRef ایپلی کیشن دستیاب ہے۔ اس میں میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے عمدہ معلومات موجود ہے اور رپورٹس کو سمجھانے کا بندوبست بھی موجود ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ ایپلی کیشن صرف مریضوں کے پاس ہی موجود ہو بلکہ اگر آپ اس حوالے سے دلچسپی رکھتے ہیں تو اس میں گرانقدر معلومات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ ایپلی کیشن کا ڈیزائن بھی بہتر ہے اور اس میں مریضوں کے لیے نوٹس لکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

اس حوالے سے گوگل پلے اسٹور پر کافی ساری ایپلی کیشنز موجود ہیں لیکن اس ایپلی کیشن کے پاس صارفین کی سب سے بہتر ریٹنگز موجود ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

امراضدوادوائیںڈاکٹرطبطبی امدادفرسٹ ایڈمرضمعالجموبائل ہیلتھ کیئرمیڈیسنمیڈیکلہیلتھ کیئر