اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بیماریوں کی ڈکشنری

آج کل بیماریوں کے عجیب عجیب نام سننے کو ملتے ہیں اور عام افراد کے لیے انھیں سمجھنا تقریباً ناممکن ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون موجود ہے تو اس میں Diseases Dictionary ایپلی کیشن انسٹال کر کے تقریباً تمام بیماریوں کے حوالے سے گرانقدر معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس ایپلی کیشن کی خاص بات آف لائن کام کرنا ہے یعنی بیماریوں کی یہ ڈکشنری ہر وقت آپ کی جیب میں رہتی ہے۔ اس میں بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں تو یہ آپ کو اس کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرے گی کہ یہ بیماری کیوں ہوتی ہے، یہ اور کس کس نام سے جانی جاتی ہے، اس بیماری میں انسان کی کیا کیفیت ہوتی ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

بیماریوں کے علاوہ اس میں دواؤں کے حوالے سے بھی معلومات موجود ہے۔ میڈیکل کے طلبا کے لیے یہ ایپلی کیشن کسی خزانے سے کم نہیں۔ میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ عام افراد کے لیے بھی یہ ایپ یکساں مفید ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

امراضدوادوائیںڈاکٹرطبطبی امدادفرسٹ ایڈمرضمعالجموبائل ہیلتھ کیئرمیڈیسنمیڈیکلہیلتھ کیئر