اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فرسٹ ایڈ (Frist Aid)

اس تیز رفتار دور میں مختلف حادثات کا رونما ہونا ایک معمولی بات بن چکا ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ہاں حادثات کی صورت میں کیا حکمت عملی اختیار کی جانے چاہیے اس حوالے سے تعلیم نہ ہونے کے برابر دی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں اس حوالے سے ’’ریڈکراس‘‘ ایک معروف تنظیم ہے جو مختلف بیماریوں اور حادثات کی صورت میں کام کرتی ہے۔

ریڈکراس کی جانب سے آفیشیل ایپلی کیشن بھی پیش کی گئی ہے جس میں مختلف حادثات سے نمٹنے کے لیے مرحلہ وار رہنمائی موجود ہے۔ چاہے دَمہ(استھما) کا حملہ ہو یا ہڈی کا ٹوٹنا اس میں روزمرہ رونما ہونے والے تقریباً ہر طرح کے حادثات سے نمٹنے کے لیے تدابیر موجود ہیں۔

اس میں صرف حادثات کے بعد کی معلومات نہیں بلکہ حادثات سے کیسے محفوظ رہا جائے کے بارے میں بھی کافی معلومات موجود ہے۔ معلومات کو دلچسپ بنانے کے لیے سوال جواب کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے تاکہ یہ باتیں دیر تک یاد رہیں۔ مختلف حادثات جیسے کہ طوفان وغیرہ کی صورت میں کیسے محفوظ رہا جائے جیسی معلومات اس میں موجود ہے۔ اس ایپلی کیشن کی خوبی یہ ہے کہ اس میں تمام تر معلومات پہلے سے ڈاؤن لوڈ ہوتی ہے تاکہ وقت پڑنے پر آپ انٹرنیٹ کے محتاج نہ ہوں۔

اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں
آئی او ایس کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

امراضدوادوائیںڈاکٹرطبطبی امدادفرسٹ ایڈمرضمعالجموبائل ہیلتھ کیئرمیڈیسنمیڈیکلہیلتھ کیئر