گوگل میل ٹپس، اب جی میل اور بھی سہل

صرف اَن پڑھی ہوئی ای میل

بعض اوقات آپ کو اتنی تواتر سے ای میل پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ بہت سے ای میلز آپ بغیر پڑھے ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ لیکن اگر بعد میں ای میلز کو پڑھنے کی ضرورت پیش آجائے تو بڑی مشکل ہوجاتی ہے۔ جی میل میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایسی ای میلز تلاش کرنے کے لئے بظاہر کوئی سہولت نظر نہیں آتی۔ لیکن جناب ایسا بالکل نہیں ہے۔ اگر آپ سرچ باکس میں
label:inbox is:unread
لکھ کر اینٹر کریں تو ان باکس میں موجود تمام ان پڑھی ہوئی ای میلز آپ کو دِکھا دی جائیں گی۔ اسی طرح اگر آپ ان باکس کے بجائے کسی اور لیبل (یا فولڈر) میں ایسی ای میل تلاش کرنا چاہ رہے ہیں تو label:کے بعد اس لیبل کا نام لکھ دیں۔

ایک خاص ای میل کی تلاش

آپ کے باس نے آپ کو لگ بھگ ایک سال پہلے جوےءپی ڈی ایف فائل ای میل کی تھی۔ اب آپ کو وہ ای میل تلاش کرنی ہے …. جبکہ اس ای میل کے بعد آپ کو باس کی جانب سے سینکڑوں ای میلز موصول ہوچکی ہیں۔ پریشانی کی بات تو ہے….!
لیکن اس بڑی پریشانی کا ایک آسان حل ہے۔ آپ اس مخصوص ای میل کے بارے میں کچھ مفید باتیں جانتے ہیں۔ جیسے اس کے ساتھ پی ڈی ایف فائل منسلک تھی اور ای میل ایک سال پہلے ارسال کی گئی تھی۔ اس معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ جی میل کی سرچ بار میں مندرجہ ذیل کیوری لکھیں:
from:Name filename:pdf after:2007/04/01
اس کیوری میں آپ Nameکی جگہ آپ اپنے باس کا نام یا ان کا ای میل ایڈریس تحریر کریں گے اور after کے بعد وہ تاریخ لکھیں گے جس کے بعد ہی آپ کو ای میل موصول ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ تاریخ کا فارمیٹ YYYY/MM/DDہوگا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں


میری ای میل کہاں ہے؟
آپ کسی دوست نے ایک ای میل ارسال کی تھی جو اب آپ کو ان باکس میں تلاش کرنے پر نہیں مل رہی۔ کہیں وہ Spam فولڈر میں تو نہیں؟ یا آپ نے اسے Archive کردیا ہوگا یا پھر سرے سے ڈیلیٹ ہی کردیا ہو؟آپ کے علم میں یقینا یہ بات ہوگی کہ جی میل حذف شدہ (ڈیلیٹ) ای میلز کو بھی تیس دن Bin یا Trash فولڈ رمیں محفوظ رکھتا ہے ۔ لہٰذا آپ اس ای میل کر سرچ کرنے کے لئے درج ذیل کیوری استعمال کرسکتے ہیں۔
from:FriendName in:anywhere
اس میں فرینڈ نیم کی جگہ یقینا آپ اپنے دوست کا نام یا ای میل ایڈریس لکھیں گے۔
بڑی اٹیچمنٹس …. بڑے مسئلے
اگرچہ جی میل آپ کو اتنا ڈسک اسپیس دیتا ہے کہ آپ کو اگر دن میں سو سے بھی زیادہ ای میلز موصول ہورہی ہوں تو اسپیس کے حوالے سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ لیکن اگر آپ کے علمدار جیسے کوئی دوست ہیں جو آپ کو بڑی بڑی ورڈ اور پاور پوائنٹ کی فائلیں جن میں تصاویر، مزاحیہ جملے، اقوال زریں ہوتے ہیں، تواتر سے ارسال کرتے رہتے ہیں تو یقینا جی میل کا فراہم کردہ ڈسک اسپیس بھی کم پڑ جائے گا۔
لیکن اب علمدار صاحب کبھی کبھی کوئی کام کی ای میل بھی بھیج دیتے ہیں۔ ایسے میں اگر میں علمدار کی سب ای میلز کو ڈیلیٹ کردوں گا تو کام کی ای میلز بھی ضائع ہوجائیں گی …. پھر کیا کیا جائے؟
جی میل سرچ میں مجھے کچھ یوں لکھنا ہوگا:
from:Alamdar has:attachment
اس طرح علمدار کی ارسال کردہ تمام ای میلز جن کے ساتھ کوئی اٹیچمنٹ منسلک ہے، ظاہر ہوجائیں گی۔ اب میں سہولت سے ان میں سے تمام یا کچھ ای میلز کو ڈیلیٹ کرسکتا ہوں۔
ای میل کی تلاش، ایک اور انداز
آپ جانتے ہیں کہ پچھلے ہفتے ایک ای میل آپ کے باس کو کئی گئی ہے اور وہی ای میل آپ کو سی سی کی گئی ہے۔آپ جلدی میں اس ای میل کو پڑھنا بھول گئے۔ ایسی کسی بھی ای میل کو ڈھونڈنے کا آسان طریقہ کچھ یوں ہوگا۔
is:unread after:2007/09/03 to:[email protected]

چیٹ ہسٹری میں سرچنگ
مجھے یاد ہے کوئی دو چار مہینے پہلے میرے دوست نے مجھے اپنی فِلکر گیلری کا لنک چیٹ کے دوران دیا تھا۔ اب مجھے وہ گیلری دوبارہ دیکھنی ہے لیکن لنک ہے کہ مل کے نہیں دے رہا۔ جی میل ہیلپ سے مجھے پتا چلا کہ میں یہ لنک بہ آسانی اس طرح ڈھونڈ سکتا ہوں۔
in:chat from:frnd_name flickr.com
اگر اس میں سے in:chat کو ختم بھی کردیا جائے تو بھی نتائج مل سکتے ہیں لیکن اس طرح موصول ہونے والے نتائج میں تمام لیبلز کے تحت موجود ای میلز بھی شامل ہوتی ہیں۔

جی میل میں دوسرے POP اکاﺅنٹ کنفیگر کرنا
جی میل آپ کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ آپ دوسری ای میل سروسز جو POP اکاﺅنٹ فراہم کرتی ہیں، کو اپنے جی میل اکاﺅنٹ پر کنفیگر کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو POP اکاﺅنٹ پر موصول ہونے والی ای میل جی میل پر موصول ہوجاتی ہے۔ ساتھ ہی اگر آپ چاہیں تو جی میل کے ذریعے دوسرے ای میل ایڈریس سے ای میل ارسال بھی کرسکتے ہیں۔ یعنی ارسال کردہ ای میل دوسرے ای میل اکاﺅنٹ کی جانب سے ہوتی ہے نہ کہ جی میل کے اکاﺅنٹ کی جانب سے۔آپ ایک وقت میں پانچ مختلف پاپ اکاﺅنٹس جی میل پر کنفیگر کرسکتے ہیں۔
جی میل پر کوئی پاپ اکاﺅنٹ کنفیگرکرنے کے لئے آپ کو اس اکاﺅنٹ کے مندرجہ ذیل تفصیلات درکار ہیں۔

  • پاپ سرور کا ایڈریس یا آئی پی
  • پاپ سرور کی پورٹ ( عام طور پر یہ 110 ہوتی ہے)
  • یوزر نیم اور پاس ورڈ

﴿مکمل مضمون جولائی 2008 کے شمارے میں پڑھیں﴿

Comments are closed.