جی میل میں ایچ ٹی ایم ایل سگنیچرز شامل کیجیے

جی میل ایک بہترین اور مفت دستیاب ای میل سروس ہے۔ گزشتہ پوسٹ میں ہم نے اس کے لیے موجود ایک بہت ہی خوبصورت تھیم کا تعارف پیش کیا تھا۔ اس بار ہم جی میل کے لیے دستیاب فائر فوکس کے ایک ایسے ایکسٹینشن کا تعارف کرانے جا رہے ہیں جس کی موجودگی سے جی میل میں محسوس ہونے والی ایک بہت بڑی کمی باقی نہیں رہتی۔

جی ہاں Blank Canvas Gmail signatures نامی یہ ایکسٹینشن جی میل میں ایچ ٹی ایم ایل سگنیچرز شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ویسے تو جی میل میں سگنیچرز شامل کرنے کی سہولت موجود ہوتی ہے لیکن اس میں ایچ ٹی ایم ایل کی سہولت نہیں ہے۔ اس ایکسٹینشن کی مدد سے آپ باآسانی ایچ ٹی ایم ایل کوڈز شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح سگنیچرز میں تصویر شامل کرنا بھی ممکن ہو جاتا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک ساتھ کئی سگنیچرز بنائے جا سکتے ہیں اور ضرورت کے تحت استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اس میں سگنیچرز کا کوڈ شامل کرتے ہوئے ایک بات یاد رکھیں کہ ای میل پروگرام بیرونی سی ایس ایس کو شامل کرنے کی سپورٹ نہیں رکھتے، اس لیے اس میں آپ کو اِن لائن سی ایس ایس استعمال کرنی ہو گی۔

اس پلگ اِن کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ موزیلا کہ ویب سائٹ پر رجسٹر ہوں۔ موزیلا کی ویب سائٹ پر لاگ اِن ہونے کے بعد ہی آپ اسے فائر فوکس میں شامل کر سکتے ہیں۔

Blank Canvas Gmail signatures

Comments are closed.