کریم پر 35 فیصد رعایت اور مفت وائی فائی انٹرنیٹ حاصل کریں

Photo: Careem

ٹیکسی سروس کریم اپنی بہترین سہولتوں کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ کریم کی اسمارٹ فون ایپلی کیشن جو کہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہے کو استعمال کرتے ہوئے آپ جب چاہیں گاڑی چند منٹوں میں منگوا سکتے ہیں۔

کریم کے ذریعے گاڑی منگوانے کا طریقہ جانیں

کریم اپنی نت نئی پروموشنز کی وجہ سے بھی صارفین کو انتہائی پسند ہے۔ کریم کی تازہ ترین پروموشن کے تحت نہ صرف آپ کو گاڑی میں مفت وائی فائی ملے گا بلکہ 35 فیصد کی رعایت بھی ملے گی۔

مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے کریم کے ساتھ ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار نے تعاون کیا ہے۔ اس پروموشن کے تحت ٹیلی نار صارفین 35 فیصد کی رعایت حاصل کرنے کے لیے کار بک کرواتے وقت Telenor35 کا پرومو کوڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

35 فیصد کی یہ رعایتی اسکیم 26 جولائی سے لے کر 9 اگست تک بزنس اور اکانومی دونوں طرز کی گاڑیوں پر صرف ایک دفعہ استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ اسکیم کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

Comments are closed.