ونڈوز پورٹ ایبل اپ ڈیٹ

ونڈوز سے لے کر ہر سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس ضرور انسٹال کرنی چاہئیں۔ ونڈوز میں جیسے ہی کوئی خامی دریافت ہو مائیکروسافٹ کی جانب سے اس کی اپ ڈیٹ ریلیز کی جاتی ہے تاکہ صارفین متاثر نہ ہوں۔ چونکہ ونڈوز انتہائی بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے اس لیے اس میں آئے دن بگز یا سیکیورٹی ہولز دریافت ہوتے ہی رہتے ہیں۔ اس لیے مائیکروسافٹ کی جانب سے وقتاً فوقتاً ونڈوز کی اپ ڈیٹ جاری کی جاتی ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پی سی پر انٹرنیٹ چل رہا ہو۔ آٹو میٹکلی یا مینوئلی دونوں طریقوں سے ونڈوز کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آپ کو یہ اختیار نہیں دیا جاتا کہ فائلز آپ اپنے پاس جمع کر لیں۔ ایسی صورت میں ’’پورٹ ایبل اپ ڈیٹ‘‘ سافٹ ویئر کام آتا ہے۔
فرض کریں آپ کا کوئی سسٹم کسی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک نہیں، چاہے اس کی وجہ وہاں انٹرنیٹ کا دستیاب نہ ہونا ہو یا سیکیورٹی کی بنا پر اسے نیٹ ورک سے الگ رکھا گیا ہو، ایسے پی سی کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے یہ سافٹ ویئر کام آ سکتا ہے۔ کسی ایک پی سی کو اپ ڈیٹ کریں اور پھر اس سے فائلز جمع کر کے آپ اپنے دیگر جتنے چاہیں سسٹم اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
یہ سافٹ ویئر آپ کو سہولت دیتا ہے کہ ونڈوز کی اپ ڈیٹس کو ایکسٹرنل ڈرائیو جیسا کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر محفوظ کر لیں۔ اس طرح نہ صرف بینڈ وتھ کی بچت ہوتی ہے بلکہ ٹائم کی زیادہ بچت ہوتی ہے۔ کیونکہ اپ ڈیٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنا بھی کافی وقت طلب کام ہے۔ خاص کر ونڈوز کے سروس پیک جو کہ بھاری بھرکم سائز کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹا سا پورٹ ایبل پروگرام ونڈوز2000 سے لے کر ونڈوز8 تک کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فائل سائز:    592 KB
دستیابی: مفت
براہ راست ڈاؤن لوڈ کریں
سافٹ ویئر کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2013 میں شائع ہوئی)
Portable-Update

ایک تبصرہ
  1. arslan says

    you guys are awesome keep it up guys. v.v.v.v. thankyou..

Comments are closed.