موبوروبو… آل اِن ون اسمارٹ فون منیجمنٹ ٹول

جہاں بہت سارے موبائل فونز اپنے فنکشنز سے آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں وہیں اسمارٹ فونز ان سے دو قدم آگے ہی نظر آتے ہیں۔ ’’موبوروبو‘‘ ایک سادہ سا ٹول ہے جس کی مدد سے آپ آئی فون یا اینڈرائیڈ فون براہ راست پی سی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یو ایس بی کیبل یا وائر لیس دونوں طریقوں سے فون کنیکٹ کرنے کی سہولت اس میں موجود ہے۔ اس کا کنکشن وزارڈ ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کرتا ہے کہ اب کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
کنیکٹ کرنے کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون کو مکمل طور پر پی سی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ کوئی میڈیا فائل ٹرانسفر کرنی ہو، کانٹیکٹس میں کوئی تبدیلی کرنی ہو، ایس ایم ایس کرنا ہو یا فون میں کوئی ایپلی انسٹال یا اَن انسٹال کرنی ہو، سب کچھ اس ٹول کی مدد سے ممکن ہے۔
اس سافٹ ویئر کا سب سے خاص فیچریہ ہے کہ اس کی مدد سے آئی فون کے کانٹیکٹس اینڈرائیڈ میں اور اسی طرح اینڈرائیڈ کا ڈیٹا آئی فون میں ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔ یہ کراس پلیٹ فارم ٹرانسفر کا فیچر آپ کو ایک ڈیوائس سے مختلف آپریٹنگ سسٹم کی ڈیوائس پر منتقل ہونے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔
یقینا آپ نے اس طرح کا کوئی نہ کوئی سافٹ ویئر ضرور استعمال کیا ہو گا، لیکن اس سافٹ ویئرکے تجربے کے دوران ہم نے اسے دیگر سافٹ ویئر سے بہترین پایا۔ امید ہے آپ کو بھی پسند آئے گا۔

دستیابی:  مفت
فائل سائز:  25MB

مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

mob

آفیشیل ویب سائٹ

Moborobo

ایک تبصرہ
  1. نورالدین says

    کیا یہ سافٹ ویئر قابل اعتبار ہے ۔ سیکیوریٹی ، حساس معلومات چوری کے حوالے سے یا اسپامنگ کے حوالے سے ۔ یا ایرر یا ڈی بگ ۔

    کیا اس نے کوئی ایوارڈ وغیرہ بھی جیتا ہے ۔

Comments are closed.