سسٹم کو کھولے بغیر ریم سلاٹس اور ریم کی سپورٹ چیک کریں

لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر میں ایک سے زائد ریم سلاٹس ہوتی ہیں۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر فزیکل میموری (RAM) آسانی کے ساتھ بڑھائی جا سکے۔ ریم کے بڑھانے سے سسٹم کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ ریم خریدنے جائیں پہلے یہ دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ مدربورڈ پر اضافی ریم لگانے کی سلاٹ موجود بھی ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی معلوم ہونا ضروری ہے کہ آپ کا سسٹم کتنی ریم کو سپورٹ کرتا ہے۔ اگر سسٹم میں پہلے سے مقررہ ریم موجود ہے تو اضافی سلاٹ کے موجودگی بے معنی ہے۔

بہرحال خالی سلاٹ دیکھنے کے لیے سسٹم کا بیک کور ہٹانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو یقیناً اسے کھولنے کا رسک نہیں لیں گے۔ ویسے بھی لیپ ٹاپ کو کھولنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ اس لیے ریم کی سلاٹس دیکھنے کے لیے ’’کروشل سسٹم اسکینر‘‘ استعمال کریں۔

دراصل یہ ایک سسٹم ہارڈویئر اسکینر ٹول ہے۔ جو سسٹم میں موجود تمام ہارڈویئر کی تفصیلات بتاتا ہے اور مدد کرتا ہے کہ کس طرح سسٹم ہارڈویئر اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کر کے چلائیں تو یہ چند سیکنڈز میں آپ کا سسٹم اسکین کر کے براؤزر میں مکمل رپورٹ دکھا دے گا کہ کیا کیا چیزیں اپ گریڈ کی جا سکتی ہیں۔ ریم کے حصے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سسٹم میں کتنی سلاٹس موجود ہیں، کتنی ریم لگی ہوئی ہے اور کتنی مزید لگائی جا سکتی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

Crucial-System-Scanner
سسٹم ہارڈویئر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے یہ انتہائی بہترین ٹول ہے جو آپ کے پاس موجود ہونا چاہیے۔ جب بھی آپ کو سسٹم ہارڈویئر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہو پہلے اس ٹول کے ذریعے ضرور چیک کر لیں۔
ضروری نہیں کہ اس ٹول کو ڈاؤن لوڈ کریں، اگر آپ نے پہلے سسٹم میں کوئی اپ گریڈ نہیں کی تو ماڈل کی تفصیلات سے بھی جان سکتے ہیں کہ اس مزید اپ گریڈ کرنے کی کتنی گنجائش موجود ہے۔

crucial.com

crucial.com/usa/en/systemscanner

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ دسمبر 2014 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.