سوشل نیٹ ورکس کے لیے Meme بنائیں

آج کل Memes کا دور ہے، سوشل نیٹ ورکس خاص کر فیس بک تو ’’میم‘‘ کے بغیر اُدھوری ہے۔ میمے میں مختلف تصاویر کو جوڑ کر، یا صرف ایک تصویر کو لے کر اس پر کوئی دلچسپ جملہ لکھا جاتا ہے۔ سبھی کے دماغ میں میمے بنانے کے لیے دلچسپ آئیڈیاز آتے ہیں لیکن گرافکس کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہر کوئی میم نہیں بنا سکتا۔

اس کام کو آسان بنانے کے لیے ’’آئی میم‘‘ (iMeme) پروگرام مفت دستیاب ہے۔ یہ پروگرام ونڈوز کے علاوہ میک سسٹم کے لیے بھی کارآمد ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے میمے بنانا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔ اس میں سو کے قریب ٹیمپلیٹس پہلے سے موجود ہوتے ہیں، لسٹ میں سے اپنی پسند کی تصویر منتخب کرنے کے بعد اس پر جو جملہ لکھنا چاہیں اس کے لیے نیچے فیلڈز موجود ہیں۔ ٹیکسٹ کو دائیں، بائیں یا درمیان میں رکھا جا سکتا ہے اور اس کا سائز بھی بدلا جا سکتا ہے۔

اس پروگرام میں دلچسپ تصاویر پہلے سے موجود ہوتی ہیں تاکہ آپ کو زیادہ محنت نہ کرنا پڑے، لیکن اگر آپ اپنی پسند کی تصویر استعمال کرنا چاہیں تو اسے بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں۔اس کے لیے تصاویر ’’آئی میم‘‘ کے فولڈر میں images نامی فولڈر میں پیسٹ کریں یا اوپر موجود فائل شامل کرنے کے بٹن پر کلک کریں۔

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2015 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.