ویب سائٹس پر اپنی مرضی کا فونٹ استعمال کریں

اکثر ویب سائٹس مالکان کو ہم مشورہ دیتے ہیں کہ فلاں فونٹ استعمال کریں تاکہ ہم اسے آسانی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو کسی کو کہنے کی کیا ضرورت ہے، اپنے گوگل کروم براؤزر میں آپ جس ویب سائٹ پر جو چاہیں اپنی پسند کا فونٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو درج ذیل ربط سے ’’فونٹ چینجر‘‘ (Font Changer) کروم براؤزر میں انسٹال کر لیں:

فونٹ چینجر۔ گوگل کروم

یہ ایڈاون گوگل ویب فونٹس کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ویب سائٹ کا فونٹ بدل سکتا ہے۔ مثلاً آپ ٹوئٹر یا فیس بک کا فونٹ ہر دفعہ ایک جیسا دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکے ہیں تو اپنی پسند کا فونٹ اس ایڈون کے ذریعے منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اس کی انسٹالیشن کے بعد مینو بار پر موجود اس کے آئی کن پر کلک کریں۔ اس کے آپشنز آپ کے سامنے آجائیں گے۔ اب آپ اس کی فونٹ لسٹ میں سے جو فونٹ اچھا لگے وہ منتخب کر لیں، ویب سائٹ کا فونٹ فوراً بدل جائے گا۔ آپ جب چاہیں اس میں جتنی چاہیں تبدیلیاں کر سکتے ہیں اور اسے واپس اصلی فونٹ پر بھی لا سکتے ہیں۔ کوئی ایک فونٹ تمام ویب سائٹس کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے اور چاہیں تو ہر ویب سائٹ کے لیے الگ الگ فونٹ منتخب کر لیں۔ اس میں 500 سے زائد فونٹس موجود ہیں۔

اس کی اچھی بات یہ ہے کہ اس میں اپنی پسند کا فونٹ بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے فونٹ کی لسٹ کے نیچے موجود Edit Custom Fonts کے آپشن پر کلک کریں۔ ایک نیا ٹیب کھل جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ کوئی سا بھی اپنی پسند کا فونٹ اس میں شامل کر سکتے ہیں۔

Google-fonts-add
اس کے علاوہ اس کمپنی نے خاص طور پر فیس بک کے لیے بھی فونٹ چینجر ایڈاون فراہم کر رکھا ہے۔ اگر آپ یہ تجربہ صرف فیس بک پر کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل ایڈاون انسٹال کریں:

فیس بک فونٹ چینجر

فونٹ چینجر کے ذریعے اُردو فونٹس بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ انگلش ویب سائٹس پر تو تقریباً پہلے ہی اچھے فونٹس استعمال ہو رہے ہوتے ہیں لیکن اکثر اُردو ویب سائٹس ہماری پسند کے فونٹ استعمال نہیں کر رہی ہوتیں۔ آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ اب اُردو کے لیے بھی کئی خوبصورت فونٹس مفت دستیاب ہیں، خاص کر القلم کے فونٹس بہت خوبصورت ہیں۔ یہ فونٹس آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

اردو فونٹس

اس ربط سے اپنی پسند کے فونٹس ڈاؤن لوڈ کر کے آپ فونٹ چینجر میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد جس ویب سائٹ پر چاہیں اپنی پسند کا اردو فونٹ استعمال کریں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2015 میں شائع ہوئی)

2 تبصرے
  1. اشفاق ترین says

    ماشاءاللہ جناب! کیا بات ہے آپ کی۔ زبردست چیز ڈھونڈی ہے آپ نے۔ دل خوش کر دیا۔ اگر اینڈرائڈ میں کوئی نستعلیق قسم کا اُردو فونٹ ایجاد ہوتا ہے تو برائے کرم آگاہ فرمائیے گا۔ نوازش ہوگی۔

  2. Khan Gm Khan usa says

    محترم جناب ایڈیٹرصاحب اور معزز کمپیوٹنک میگزین ٹیم گزارش ہے کہ میں ہر روز کوئی نہ کوئی کمیپیوٹرکے متعلق (( سبق)) سیکھ کر ہی اپنے کمپیوٹر روم سے باہر جاتا ہو ں ۔ جب سے اردو کمپیوٹر میگزین کا پاکستان سے اجراء کا معلوم ہوا خوشی سے راتوں کی نیند ژ(( ن ی ن د )) گئی امید ہے آپ سوال جواب کا سلسلہ بھی شروع کر دیں گے ۔مثلا” کمپوٹر کو اسٹارٹ کرنا او بند کرنے کا مکینیکلی طریقہء کار وغیرہ وغیرہ ابتدائی سوا ل سے دیگر مشکل سوال تک https://uploads.disquscdn.com/images/a80172199da750ba4b6eab0fea518bf8549512b820eec4ffd8040a6bb026481b.jpg ۔۔ نوازش ہو گی اللہ حافظ ۔۔۔۔۔۔ 3/16/2016…….

Comments are closed.