ایمازان کا پہلا واٹر پروف کینڈل ریلیز

ایمازان گزشتہ دس سال سے گینڈل فروخت کر رہا ہے، تاہم اب کمپنی نے پہلی بار واٹر پروف کینڈلKindle Oasis ریلیز کیا ہے جو گزشتہ سال کے کینڈل کے ڈیزائن پر مبنی ہے اور IPX8 واٹر پروف ریٹنگ کا حامل ہے اور اس طرح یہ کمپنی کا پہلا واٹر پروف کینڈ ہے۔

نیا ورژن ڈیڑھ سال پہلے ریلیز ہونے والے ورژن سے زیادہ مختلف نہیں، سکرین 6 انچ کے مقابلے میں اب 7 انچ ہوگئی ہے اور زیادہ روشن بھی جبکہ پچھلا حصہ پلاسٹک کی بجائے المونیم سے بنایا گیا ہے۔

کینڈل اوسس آج سے پیشگی آرڈر پر دستیاب ہے تاہم باقاعدہ فروخت کے لیے یہ امازان پر 31 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔

Comments are closed.