اینڈرائیڈ ایپ انسٹال کرنے سے پہلے آزما کر دیکھیں

گوگل نے اپنے پلے اسٹور میں کئی تبدیلیاں کی ہیں جن میں بہت بڑی بھی ہیں اور معمولی سی بھی لیکن جو سب سے دلچسپ ہے وہ ہے انسٹینٹ ایپس (Instant Apps)، جس کی مدد سے آپ ایپ کو انسٹال کیے بغیر اسے آزما سکتے ہیں اور اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

انسٹینٹ ایپس کا لفظ پہلی بار ہم نے مئی 2016ء میں سنا تھا، جب اس کے بارے میں گوگل آئی او ڈیولپر تقریب میں بات کی گئی تھی۔ جنوری میں گوگل نے اس کی سپورٹ دینے کا آغاز کیا اور اب اس کا کہنا ہے کہ پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے Try it Now کے بٹن پر کلک کرکے ایپ کو آزمایا جا سکتا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں انسٹینٹ ایپس کی سہولت ہر جگہ اور تمام ایپس کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ فیچر صارفین کے لیے آسان بنائے گا کہ وہ کوئی بھی ایپ خریدنے سے پہلے اس کی ‘ٹیسٹ ڈرائیو’ لے سکیں۔

اگر آپ خریداری کے بعد دو گھنٹے کے اندر ایپ واپس کردیں تو پیسے کی ضمانت دینے والا ‘ری فنڈ سسٹم’ تو پہلے سے موجود ہے لیکن یہ ٹرائی کرنے والا فیچر زبردست ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ایپ میں بھی یہ خصوصیت ہو تو گوگل کے اس پیج پر دیکھیں۔

Comments are closed.