ایپل نے غلطی سے نئے میک بک پرو کی تصاویر لیک کر دیں

کل کا دن ایپل کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ ایپل میک بک پرو کی کل منعقدہ تقریب میں رونمائی کی جائے گی۔ ایپل کے اس نئے میک بک پرو میں کون کون سے نئے فیچرز ہوں گے اس حوالے سے کئی پیش گوئیاں انٹرنیٹ پر کافی دنوں سے جاری تھیں۔

اس انتہائی اہم تقریب کے انعقاد سے قبل ہی ایپل غلطی سے میک بک پرو کی تصاویر لیک کر چکی ہے۔ ان لیک ہونے والی دو تصاویر میں اگرچہ اس کا مکمل احاطہ نہیں کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کے تمام فیچرز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے تاہم چند ایک انتہائی اہم فیچرز کی تصدیق ضرور کی جا سکتی ہے۔

apple-macbook-pro1

اس میک بک میں سب سے بڑی تبدیلی فنکشنز بٹنز کی جگہ ٹچ اسکرین کا استعمال ہے۔ یعنی کی بورڈ کے اوپر موجود چھوٹا سا پینل جس پر پہلے فنکشنز بٹنز موجود ہوتے تھے اب اس کی جگہ ایک ٹچ اسکرین موجود ہو گی۔

apple-macbook-pro2

اوپری دائیں کونے میں ایک فنگر پرنٹ ریڈر بھی موجود ہے جو کہ یقیناً ایپل میک بک پرو کا نیا اور انتہائی اہم فیچر ہو گا۔

اس کے علاوہ کی بورڈ کے فریم کا سائز بھی کم کرتے ہوئے اس کی سائیڈیوں میں اسپیکرز نصب کیے گئے ہیں۔

ان تصاویر سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ میک بک پرو کے 13 انچ کے ماڈل کی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر اس تقریب میں پیش کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.