ایپل مبینہ طور پر رقوم منتقل کرنے کی سروس پر کام کررہا ہے

ایپل جلد ہی رقوم منتقل کرنے کی اپنی نئی  سروس شروع کرنے والا ہے۔ یہ دعویٰ ٹیکنالوجی سے متعلق خبروں کی ایک معروف ویب سائٹ نے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سروس کے تحت آئی فون صارفین  دوسرے آئی فون صارفین کو ڈیجیٹل رقوم منتقل کرپائیں گے۔ اس سروس سے متعلق فی الحال  منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  ایپل اپنا ویزا ڈیبٹ کارڈ متعارف کرنے کے لئے ویزا کمپنی سے بات چیت کررہی ہے۔ کمپنی دراصل اپنی  Apple Pay سروس کو توسیع دینا چاہتی ہے۔ نئی سروس کے متعارف ہونے سے ایپل صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔
ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس سال کے آخر تک یہ نئی سروس متعارف کوائی جاسکتی ہے۔ تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ ایپل اور ویزا دونوں نے ہی اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

Comments are closed.