ایپل کے دعوے دھرے رہ گئے، فیس آئی ڈی ایک بار پھر فیل
ایپل کے سی ای او Tim Cook کا دعوی تھا کہ “آئی فون 10” کے فیس آئی ڈی Face ID کو جڑوا بھی دھوکہ نہیں دے سکتے تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ جڑوا تو دور کی بات ان کے بچے بھی اسے ان لاک کر سکتے ہیں، اس بات کا انکشاف مالک فیملی نے کیا ہے جن کے دس سالہ بیٹے “عمار” نے اپنی والدہ کا فون ان لاک کر دیا۔
عمار کو اس کے لیے کسی “تھری ڈی ماسک” کی ضرورت نہیں پڑی جسے اس قبل محققین نے فیس آئی ڈی کو دھوکہ دینے کے لیے تیار کیا تھا، بظاہر عمار کے پاس صرف اپنی والدہ جینز ہی تھے جو کافی ثابت ہوئے، ویڈیو ملاحظہ کریں:
یاد رہے کہ ایپل نے دعوی کیا تھا کہ کسی رینڈم شخص کے “آئی فون 10” کے Face ID کو دھوکہ دینے کا امکان ایک ملین میں صرف 1 ہے۔
Comments are closed.