ایپل کو “گلیکسی نوٹ 7” جیسے سانحے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، رپورٹ
سوشل میڈیا پر آئی فون 8 پلس کی بیٹری کے پھولنے کے سبب اسکے حصے الگ ہونے کی تصاویر گردش میں ہیں، غیر یقینی ذرائع کے مطابق آئی فون 8 پلس کی بیٹریاں “Amperex Technology Limited” نے تیار کی ہیں، یہ وہی کمپنی ہے جس نے گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹریاں تیار کی تھیں جن کے پھٹنے کے سبب سامسنگ کو تمام فون عالمی مارکیٹ سے واپس منگوانے پڑے تھے۔
اگر یہ رپورٹیں درست ثابت ہوئیں تو ایپل کو بھی سامسنگ جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپل کے فون کا مسئلہ سامسنگ کے گلیکسی نوٹ 7 جیسا بالکل نہیں ہے جس کی وجہ سے سامسنگ کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ گلیکسی نوٹ 7 میں اس مسئلے کی شرح بیس ہزار فونز میں صرف ایک تھی، جبکہ ایپل کے آئی فون 8 پلس میں ابھی تک صرف دو ہی کیس سامنے آئے ہیں۔
اگرچہ ایپل نے اس بابت تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک ایپل کی طرف سے اس حوالے سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔
Comments are closed.