ایپل واچ کی فروخت میں پچاس فیصد اضافہ

ویئر ایبل ڈیوائسس کی مارکیٹ بہت متنوع ہوتی جارہی ہے تاہم لگتا ہے کہ اس تنوع کے با وجود ایپل نے اس مارکیٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے، کمپنی کے حالیہ مالیاتی جائزے کی ریپورٹ کے مطابق اس سال ایپل واچ Apple Watch کی فروخت میں مسلسل تیسرے کوارٹر میں 50% اضافہ ہوا ہے۔

Apple-Watch

ایپل نے ابھی تک فروخت کردہ یونٹس کے اعداد وشمار فراہم نہیں کیے تاہم ایپل کی مالیاتی ریپورٹ سے لگتا ہے کہ سمارٹ گھری مارکیٹ میں بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، 2015 میں ایک اندازے کے مطابق کمپنی 7 ملین یونٹ فروخت کرنے میں کامیاب رہی تھی اور توقع ہے کہ اس سال کمپنی 15 ملین یونٹ فروخت کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ایپل کی Apple Watch Series 3 کمپنی کی تازہ ترین سمارٹ کھڑی ہے جس میں LTE کی سپورٹ شامل ہے جس کا مطلب ہے کہ صارفین اس سمارٹ گھڑی کو آئی فون سے پیئر کیے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.