ایپل صارفین کے لیے انتباہ، آئی فون نیم برہنہ تصویر کو شناخت کرسکتا ہے

اسمارٹ فون جن میں آئی فون بھی شامل ہے، کو نجی نوعیت کی تصاویر کھینچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تصاویر انتہائی نجی مثلاً نیم برہنہ جسم کی بھی ہوسکتی ہیں۔

آئی فون استعمال کرنے والی کچھ خواتین نے شکایت کی ہے کہ یہ اسمارٹ فون بھیجی گئی یا موصول کردہ برہنہ یا نیم برہنہ تصاویر کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایک خاتون نے محض اتفاق سے اپنے آئی فون میں لفظ “brassiere” لکھ کر فون کی تصاویر میں سرچ کیا اور یہ دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب فون نے ایسی تمام تصاویر ایک فولڈر میں جمع کردیں جن میں “بریزیئر” موجود تھی جس کے بعد خواتین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو متنبہ کرنا شروع کر دیا۔

iphone-pics

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر محفوظ ہوتی ہیں اور بات صرف لفظ “brassiere” کی نہیں ہے بلکہ ایسے ہزاروں الفاظ ہیں جنہیں آئی فون شناخت کر کے الگ کر سکتا ہے جیسے food، animals اور sunset۔

یاد رہے کہ 2016 میں ایپل نے اپنے فوٹوز کے ایپ کو اپڈیٹ کیا تھا جس کے بعد یہ 4,000 کے قریب عناصر، مناظر اور چہرے کے تاثرات کو شناخت کر سکتا ہے۔

Comments are closed.