گوگل ٹینگو، ڈے ڈریم اور 8 جی ریم کا حامل دنیا کا پہلا اسمارٹ فون

چند سال قبل گوگل نے پروجیکٹ ٹینگو کا اعلان کیا تھا۔ ٹینگو ایک اسمارٹ فون ہے جس میں تھری ڈی کمپیوٹر وژن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ایک ایسے اسمارٹ فون سے تعبیر کیا جاسکتا ہے جس میں مائیکروسافٹ کنکٹ (Kinect) جیسی خصوصیات ہوں۔ یہ اسمارٹ فون خاص طرز کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سے مزین ہے جس کے ذریعے صارف اپنے محلہ و قوع کے تھری ڈی نقشے تیار کرسکتا ہے یا کسی شے کا تھری ڈی ماڈل بنا سکتا ہے۔ اس وقت دنیا تیزی سے ورچوئل ریئلٹی کی جانب بڑھ رہی ہے اس لیے ایسے اسمارٹ فون تیار کیے جا رہے ہیں جو ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ میں استعمال کیے جائیں۔ تو تیار ہو جائیں کیونکہ دنیا کا پہلا ایسا فون منظر عام پر آچکا ہے جس میں گوگل ٹینگو اور ورچوئل ریئلٹی ڈے ڈریم دونوں کی سپورٹ موجود ہے۔

 
معروف کمپنی اسُس (Asus) کی جانب سے 5.7 انچز اسکرین کا حامل نیا فون ’’زین فون اے آر‘‘ (ZenFone AR) پیش کیا گیا ہے جس میں ٹینگو اور ڈے ڈریم دونوں کی سپورٹ موجود ہے۔ صرف ٹینگو کی بات کی جائے تو اس کے پہلے فون کا اعزاز Lenovo Phab2 کو جاتا ہے لیکن جب ٹینگو اور ڈے ڈریم دونوں کی بات کی جائے تو یہ اعزاز اسُس زین فون اے آر کے حصے میں آتا ہے۔

zenfone-ar-2
اس فون میں کئی حیرت انگیز فیچرز موجود ہیں مثلاً اس کی بیک پر تین کیمرے موجود ہیں۔ جو عام اسمارٹ فون میں پائے جانے والے کیمروں اور سینسرز کے علاوہ حرکت پر نظر رکھنے والا سینسر (موشن ٹریکنگ سینسر) ، گہرائی ناپنے والا سینسر (depthسینسر) اورMyriad 1 نامی 2 عدد کمپیوٹر وژن co-processor پر بھی مشتمل ہیں۔ یہ تمام سینسر مل کر صارف کے گرد و نواح کا مسلسل جائزہ لیتے رہتے ہیں اور صرف ایک سکینڈ میں ڈھائی لاکھ سے زائد تھری ڈی پیمائشیں ریکارڈ کرتے ہیں۔ ان پیمائشوں کے ذریعے تھری ڈی اسپیس یا ماڈل بنایا جاتا ہے اور ریئل ٹائم میں صارف کی موجودہ پوزیشن کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

zenfone-ar-1
اس فون میں 5.7 انچز کی سپر امولیڈ ڈسپلے موجود ہے جس میں WQHD 2560×1440 کی بڑی ریزولوشن دستیاب ہے۔ فون کی اسکرین ٹو باڈی ریشو 79 فیصد ہے۔ جبکہ اسے بنانے کے لیے گوریلا گلاس 4 کا استعمال کیا گیا ہے۔

zenfone-ar-3
آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن نوگٹ استعمال کیا گیا ہے۔ مزید ہارڈویئر کی بات کریں تو یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 8 جی بی ریم استعمال کی گئی ہے جب کے اسے بنانے کے لیے ’’ویپور کولنگ سسٹم‘‘ (Vapor Cooling system) کا استعمال کیا گیا ہے جو اس فون کو گرم ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

جیسا کہ ہم نے ذکر کیا کہ اس کی بیک پر تین کیمرے موجود ہیں تو یہ کیمرے 23 میگا پکسلز کے ہیں، ان میں سے ایک موشن ٹریکنگ، دوسرا ڈیپتھ سینسنگ جبکہ تیسرا روایتی کیمرا ہے۔ ان میں سونی آئی ایم ایکس 318 سینسر کا استعمال کیا گیا ہے، اس کے اپرچر کا ریٹ 2.0 فی فریم ہے جو مل کر 92 میگا پکسلز کی ایک سپر ریزولوشن تصویر بنا سکتے ہیں۔
اس منفرد ترین اسمارٹ فون کے فیچرز کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے یہ وڈیو دیکھیے:

ایک تبصرہ
  1. Muhammad Asad says

    قیمت کیا ہوگی؟

Comments are closed.