براؤزر کیئر، آل اِن ون مینٹی نینس سلوشن

ایک کمپیوٹر پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز براؤزر ہوتی ہے۔ ہم براؤزر میں کئی پلگ اِنز اور ٹول بارز بھی انسٹال کرتے رہتے ہیں۔ ایسی صورت میں اسے صفائی ستھرائی کی ضرورت پڑتی ہے۔
اس کام کے لیے ’’اس لوجکس براؤزر کیئر‘‘ موجود ہے۔ اس کی مدد سے براؤزر میں موجود غیر ضروری ٹولز بارز ختم کی جا سکتی ہیں۔ کسی پروگرام کی انسٹالیشن کی وجہ سے بدلا گیا ہوم پیج بدل سکتے ہیں۔ اپنی پسند کا سرچ انجن منتخب کر سکتے ہیں۔ کیشے اور انٹرنیٹ کی جمع ہونے والی عارضی فائلز ڈیلیٹ کر کے براؤزر کی رفتار تیز بنا سکتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس ایک پروگرام سے ہی آپ اپنے سسٹم پر موجود تمام براؤزرز پر یہ کام کر سکتے ہیں۔
دستیابی: مفت
فائل سائز: 6.3MB
ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2013 میں شائع ہوئی)

2 تبصرے
  1. کلیم حیدر says

    السلام علیکم
    ایڈمن صاحب پلیز اپنا موبائل نمبر وغیرہ تو اس ای میل پر روانہ کریں ۔۔۔ آپ بھائیوں نے دو نمبر دیئے ہوئے ہیں:دونوں ورک نہیں کررہے ۔
    [email protected]

  2. کلیم حیدر says

    السلام علیکم
    ایڈمن صاحب پلیز اپنا موبائل نمبر وغیرہ تو اس ای میل پر روانہ کریں ۔۔۔ آپ بھائیوں نے دو نمبر دیئے ہوئے ہیں:دونوں ورک نہیں کررہے ۔
    [email protected]

Comments are closed.