بغیر کلک کیے کمپیوٹر پر ہر کام خودکار طریقے سے انجام دیں

کمپیوٹر پر خودکار طریقے سے اگر کئی کام ہو جائیں تو زندگی کس قدر آسان ہو جائے۔ مثلاً جب آپ ہیڈ فون لگائیں اور کمپیوٹر خود بخود آپ کی پسند کا گانا لگا دے، سسٹم کی ڈسک بھرنے والی ہو اور وہ خود بخود فالتو فائلوں کو ڈیلیٹ کر دے، رات دیر تک بلاوجہ کمپیوٹر رہنے کی بجائے خود بخود شٹ ڈاؤن ہو جائے غرض ہر کام اگر خود بخود ہو جائے تو یقیناً یہ کس قدر فائدے کی بات ہو۔

یہ کوئی الف لیلہ کی کہانی نہیں بلکہ یہ ممکن ہے اور وہ بھی انتہائی آسان کے ساتھ Ellp پروگرام کی مدد سے۔

یہ مفت دستیاب پروگرام دیکھنے میں چھوٹا سا لیکن کام میں بہت بڑا ہے۔ اس میں ضرورت کے درجنوں کارڈز پہلے سے موجود ہیں اور آپ چاہیں تو مزید اپنی پسند کے بھی بنا سکتے ہیں۔

ellp-1

اس میں موجود کارڈذ مقبولیت، سوشل میڈیا، پرفارمنس غرض ہر لحاظ سے الگ الگ موجود ہیں۔ مثلاً اس میں ایسا کارڈ پہلے سے موجود ہے جو آپ کے فیس بک پر زیادہ وقت ضائع ہونے پر الرٹ دکھا سکتا ہے۔ تاکہ آپ کو احساس ہو کہ فیس بک پر کافی وقت بیت چکا ہےجو کہ آج کے لیے کافی ہے۔

ellp-2

یہی نہیں چاہے سسٹم کی صفائی کی بات ہو یا پھر سسٹم کی سکیوریٹی یہ پروگرام ہر طرح سے آپ کا ذاتی معاون اور خادم ثابت ہوتا ہے۔ یعنی اسے انسٹال کر کے سسٹم کے درجنوں کاموں سے بے فکر ہو جائیںاب یہ سنبھال لے گا۔

یہ زبردست پروگرام درج ذیل ربط سے مفت حاصل کریں:
ellp

Comments are closed.