ٹوئٹر پر خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جانے والی ٹیوٹس کریں

اس ویب سائٹ کی مدد سے آپ ٹوئٹر پر خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جانے والی ٹیوٹس کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر پر کچھ پوسٹ کریں لیکن وہ پانچ منٹ یا ایک گھنٹے کے بعد خود کار طریقے سے حذف ہو جائے تو یہ اس ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔
اس ویب سائٹ پر جا کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لاگ اِن ہو جائیں۔ لاگ اِن کرنے کے بعد اس ویب سائٹ کو آپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دینی ہو گی۔ یہ اجازت دینے کے بعد ٹوئٹر کمپوز کرنے کا باکس موجود ہو گا۔
اب آپ یہاں جو ٹویٹ کرنا چاہیں ٹائپ کریں۔ دورانیہ سیٹ کرنے کے لیے آپ کو ہیش ٹیگ استعمال کرنا پڑے گا۔
فرض کریں ہم یہاں ایک ٹویٹ ٹائپ کرتے ہیں:
This tweet will self destruct in #2m
ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا 2 m دو منٹ کی نمائندگی کر رہا ہے۔ جبکہ گھنٹے کے لیے hاستعمال ہو گا یعنی #1 h۔ مقرر کردہ وقت پورا ہونے کے بعد یہ ٹویٹ خود کار طریقے سے ختم ہو جائے گی۔
یہ ویب سائٹ بالکل محفوظ ہے۔ یہ آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بالکل بھی غیر ضروری استعمال نہیں کرتی اور نہ ہی آپ کا پاس ورڈ نوٹ کیا جاتا ہے۔

وزٹ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2013 میں شائع ہوئی)
tweet

2 تبصرے
  1. Adnan Ahmad Ali says

    1 more great post…. @teamcomputing.pk

  2. Adnan Ahmad Ali says

    1 more great post…. @teamcomputing.pk

Comments are closed.