آپ کی پرائیویس کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے تیز ترین وی پی این

آن لائن دنیا میں اپنی شناخت چھپائے رکھنا آج کل انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب وی پی این سروسز بہت مقبول ہیں۔ کئی وی پی این ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئر دستیاب ہیں حتیٰ کہ اب تو براؤزرز میں وی پی این پہلے سے موجود ہونے لگا ہے جیسے کہ اوپرا میں۔ جبکہ اسی طرح دیگر براؤزرز کے لیے بھی کئی وی پی این پلگ انز دستیاب ہیں۔

کمپیوٹنگ میں ہم کئی VPN ایپلی کیشنز کا ری ویو شائع کر چکے ہیں، جیسے کہ ٹنل بیئر۔ اس بار ہمارا انتخاب ایک نئی ایپلی کیشن ’’فلیش وی پی این‘‘ ہے۔

فلیش وی پی این

اسے منتخب کرنے کی وجہ اس اس کا انتہائی برق رفتار اور استعمال میں آسان ہونا ہے۔

فلیش وی پی این، یعنی اپنے نام کے مصداق یہ ایپلی کیشن نہ صرف انتہائی تیز رفتار ہے بلکہ آپ کے فون کو ٹنل کے ذریعے وی پی این سرور سے جوڑنے کے لیے یہ صرف ایک ٹچ مانگتی ہے۔

ایپ کی انسٹالیشن کے بعد جب آپ اسے چلائیں تو سامنے ہی ایک ’’کنیکٹ‘‘ کا بٹن موجود ہو گا، بس اسے منتخب کریں تو یہ فوراً آپ کو وی پی این سرور سے جوڑ دے گی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

flash-vpn

اسی طرح یہ رابطہ ختم کرنے کے لیے اگلی بار ’’ڈس کنیکٹ‘‘ کا آپشن موجود ہو گا۔

سرورز کی بات کی جائے تو اس کے پاس جرمنی، فرانس، انگلینڈ، سنگا پور اور امریکی سرورز موجود ہیں۔

flash-vpn-servers

دیگر وی پی این کی طرح یہ ایپلی کیشن بھی آپ کے مقام سے قریب اور تیز ترین موجود سرور سے جوڑ دیتی ہے۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنی پسند کے مطابق کوئی دوسرا سرور بھی منتخب کر سکتے ہیں۔ لیکن بہتر یہی ہوتا ہے کہ یہ ایپ جو سرور منتخب کرے اسی کو رہنے دیں کیونکہ وہی آپ کو اچھی رفتار دے گا، دیگر سرورز پر رفتار سست ملنے کا امکان رہتا ہے۔

سو باتوں کی ایک بات یہ ہے کہ اگر آپ VPN سروس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس نئی ایپلی کیشن کو موقع دیں اس کی سادگی اور برق رفتاری آپ کو اپنا گرویدا بنا لے گی۔

اینڈروئیڈ پر انسٹال کریں

Comments are closed.