اینڈروئیڈ اور آئی فون کے لیے سب سے بہترین ڈیٹا ریکوری پروگرام

اسمارٹ فون سے ڈیٹا کا غلطی سے حذف ہو جانا ایک معمولی بات ہے۔ اکثر تو یہ غلطی ہم سے خود ہی سرزد ہو جاتی ہے اور بعض اوقات اسمارٹ فون میں کوئی گڑبڑ اس کی وجہ بنتی ہے۔سسٹم کا کریش ہوجانا، ایس ڈی کارڈ کی کوئی خرابی، روٹنگ کے دوران پیش آنے والا کوئی مسئلہ یا روم فلیش کرتے ہوئے اکثر کچھ اہم ڈیٹا ضائع ہو جاتا ہے۔یہ تو چند بڑی وجوہات ہیں اس کے علاوہ بھی کئی چھوٹی موٹی وجوہات کی بنا پر ڈیٹا غلطی سے حذف ہو جاتا ہے اس لیے ہر اسمارٹ فون صارف کو ڈیٹا ریکوری پروگرام یا ایپلی کیشن کی ضرورت رہتی ہے۔

اس حوالے سے کئی پروگرامز موجود ہیں اور ہم ان کا ذکر کمپیوٹنگ میگزین میں پہلے بھی کر چکے ہیں لیکن ایسے پروگرامز کا جتنی بار بھی ذکر کیا جائے کم ہے۔ اس لیے اس ماہ ہم آپ کے لیے ایک اور پروگرام لے کر حاضر ہیں۔اس پروگرام کا نام ’’ڈاکٹر فون‘‘ (Dr.Fone) ہے، یہ پروگرام ایک معروف سافٹ ویئر کمپنی ’’ونڈر شیئر‘‘ (Wondershare) کا تیار کردہ ہے۔ یہ کوئی نیا پروگرام نہیں بلکہ کافی عرصے سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا ڈیٹا ریکوری کا تناسب اس حوالے سے دیگر تمام پروگرامز سےزیادہ ہے۔ اس کی مدد سے آپ کانٹیکٹس، پیغامات، آڈیوز، وڈیوز، وٹس ایپ ڈیٹا، کال لاگز، ڈاکیومنٹس اور تصاویر وغیرہ جیسا ہر طرح کا حذف شدہ ڈیٹا واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کی سہولت کے لیے یہ پروگرام اینڈروئیڈ و آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔اس پروگرام کو استعمال کرنا بھی نہایت آسان ہے، بس اپنے ونڈوز کمپیوٹر یا میک پر اس کی انسٹالیشن کے بعد اپنے فون کو کمپیوٹر سے جوڑیں اور اس پروگرام کو بھی چلا کر اسکیننگ شروع کر دیں۔

یہ پروگرام حذف شدہ ڈیٹا کو ریکور کرنے کے لیے کھنگالنا شروع کر دے گا اور جو ڈیٹا ریکور ہونے کے قابل ہو گا فوراً ان کا پری ویو دِکھا دے گا۔اس طرح آپ جو ڈیٹا ریکور کرنا چاہیں اسے منتخب کر کے اسے باآسانی واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فون آئی فون سیون اور آئی او ایس 10 کے علاوہ اینڈروئیڈ کی 6000 ہزار سے زائد ڈیوائسز کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اینڈروئیڈ ایپ انسٹال کریں

اینڈروئیڈ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

آئی فون کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

3 تبصرے
  1. Muhiuddin Muhammad says

    اینڈرائیڈ فونز کے نیو ورژن جو آجکل مارکیٹ میں ہیں ان میں یو ایس بی کے ذریعے کمپیوٹر یا ایل سی ڈی ٹی وی کے ساتھ اٹیچ کرنے کا کوئی حل بتا دیں ۔

  2. Mohammad AsIf says

    السلام علیکم بھائی آپ یو ایس بی کیبل اٹیچ کرنے کے بعد سیٹنگز میں جاکر personal hotspotپر کلک کریں پھر آپ USB Tethering پر کلک کریں کنیکٹ ہو جائے گا

  3. Mumtaz A. Kassana says

    جناب آصف صاحب! اسلامَٓ علیکم!
    آپ ھمیشہ ونڈوز پر ھی لکھتے ھیں کبھں غلطی سے Mac پر بھی کچھ لکھ دیا کریں۔
    ابھی تو Mac پر iPhone کو کس طرح Attach کریں!
    شکریۂ
    ممتاز
    شکاگو

Comments are closed.