اب بغیر پاس ورڈ کے اپنا کوئی سا بھی اکاؤنٹ سائن ان کریں

ہماری انٹرنیٹ کی زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ حال میں گوگل نے اینڈروئیڈ کے نئے ورژن میں فارمز کو خود کار طریقے سے بھرنے کا ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے تاکہ اسمارٹ فون پر فارمز بھرنے کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ اب مائیکروسافٹ نے اس سے بڑھ کر بغیر پاس ورڈ کے سائن کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اپنی نئی ایپ Microsoft Authenticator متعارف کرا دی ہے جسے آپ اپنے فون پر ایپلی کیشن اسٹور سے انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کی انسٹالیشن کے بعد آپ اپنے تمام اکاؤنٹس اس میں شامل کر کے انھیں بغیر پاس ورڈ کے لاگ اِن کر سکتے ہیں۔

دراصل اس ایپ کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ سب سے پہلے آپ کو اس میں اپنا مائیکروسافٹ اکاؤنٹ شامل کرنا ہو گا، اس کے بعد آپ جو چاہیں اکاؤنٹ جیسے کہ گوگل یا فیس بک اکاؤنٹ وغیرہ شامل کر کے اس کا پاس ورڈ بھی اس ایپ کے حوالے کر سکتے ہیں۔ اپنا اکاؤنٹ شامل کرتے ہوئے “Use an app instead” کے آپشن کا استعمال کریں۔

اس کے بعد جب آپ اس سروس کو جب لاگ اِن کرنے کے لیے اپنا یوزرنیم یا ای میل ایڈریس لکھیں گے تو پاس ورڈ نہیں دینا پڑے گا بلکہ آپ کے اسمارٹ فون پر ایک الرٹ موصول ہو جائے گا کہ آپ اسے لاگ اِن ہونے کی اجازت دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہاں سے اجازت ملتے ہی آپ کا اکاؤنٹ لاگ اِن ہو جائے گا۔ ایسی جگہیں جہاں آپ مائیکروسافٹ اتھنٹی کیٹر کو استعمال نہیں کر پائیں گے وہاں پاس ورڈ کی جگہ 30 سیکنڈز تک کارآمد رہنے والا کوڈ استعمال کیا جا سکے گا۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ بغیرپاس ورڈ ٹائپ کیے یہ لاگ اِن کرنے کا سب سے محفوظ ترین طریقہ ہے۔ اس طرح کے دیگر ذرائع جیسے کہ دو اسٹیپ ویری فکیشن سے بھی یہ محفوظ اور زیادہ کارآمد ہے۔ یاد رہے کہ یہ ایپ فی الحال صرف اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے ونڈوز فون کے لیے نہیں۔

اینڈروئیڈ پر انسٹال کریں

آئی فون پر انسٹال کریں

ونڈوز فون پر انسٹال کریں

Comments are closed.