کال لاگ ایکسل فارمیٹ میں پی سی پر بیک اپ کریں

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ فون میں موجود مکمل کال لاگ کا بیک اپ لینا ہوتا ہے۔ چاہے آپ نئے فون پر منتقل ہو رہے ہوں یا کمپنی کو اپنی تمام کالز کا ریکارڈ پیش کرنا ہو یا چاہے خود ویسے ہی کالز کا بیک اپ رکھنا چاہتے ہوں۔

اگر اپنے مکمل کال لاگ کا بیک اپ ایکسل فائل کی صورت میں حاصل کرنا ہو تو اس کے لیے ’’کال ہسٹری منیجر‘‘ کے نام سے ایک زبردست ایپلی کیشن موجود ہے۔

اس میں کئی شاندار فیچرز موجود ہیں مثلاً:

یہ سو دن کا کال لاگ بیک اپ محفوظ رکھ سکتی ہے۔

کال لاگز کو آپ .xls یعنی مائیکروسافٹ ایکسل کے فارمیٹ میں حاصل کر سکتے ہیں جسے ایکسل کے علاوہ گوگل ڈاکس میں بھی کھولا جا سکتا ہے۔

Call-History-Manager-3

یہ ایپ کال ہسٹری کا بیک اپ تیار کرنے کے بعد آپ کے فون میں ایکسل فائل محفوظ کرتی ہے اور اگر آپ چاہیں تو اسے بذریعہ ای میل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ آسانی کی خاطر ای میل کا آپشن منتخب کریں۔

Call-History-Manager-1

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس کے ذریعے آپ مکمل رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں کہ آپ کے فون سے کتنے منٹ کی آؤٹ گوئنگ کالز ہیں اور کتنی ان کمنگ۔

یہ بھی پڑھیے: ناپسندیدہ کالز وہ میسجز کو بلاک کریں

اس کا دلچسپ فیچر ’’فیک کال‘‘ Fake Call ہے جس کی مدد سے آپ لاگ میں جعلی کال کا اندراج بھی کر سکتے ہیں۔

Call-History-Manager-2

اس کی مدد سے کال لاگ کا بیک اپ واپس ری اسٹور بھی کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کسی نمبر کو کال لاگ میں شامل نہیں رکھنا چاہتے تو اسے بلیک لسٹ کر سکتے ہیں۔ اس طرح وہ نمبر کال لاگ میں نظر نہیں آئے گا۔

یہ ایپ ویسے تو مفت دستیاب ہے لیکن اس کا اشتہارات سے پاک ورژن 1 امریکی ڈالر میں خریدنا پڑتا ہے۔ نیچے دیے گئے ربط سے انسٹال کریں:

Call History Manager

Comments are closed.