دیکھیے سام سنگ نے ایپل کا کس طرح مذاق اڑایا

جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ اور امریکی کمپنی ایپل کے درمیان سمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ میں ہمیشہ سے مقابلہ رہا ہے اور اب عروج کی منزلیں طے کر رہا ہے، اس ضمن میں سیمسنگ نے ایک اشتہاری ویڈیو ریلیز کیا ہے جس میں امریکی کمپنی کے “آئی فون” کا بھرپور انداز میں مذاق اڑایا گیا ہے۔

اس اشتہار میں سیمسنگ نے چند مخصوص فیچز پر توجہ مرکوز کی ہے جو پہلے اس کے “گلیکسی” میں منظرِ عام پر آئے اور بعد کے سالوں میں آئی فون میں ان کی نقل کی گئی۔

جنوبی کوریائی کمپنی نے ایپل کی اس حرکت کا مذاق اڑایا ہے جب آئی فون 7 میں اس نے 3.5 ایم ایم جیک ختم کر دیا تھا، اشتہار میں ایک صارف کی موسیقی سننے کی جد وجہد کو دکھایا گیا ہے۔

دوسری طرف ویڈیو میں مضحکہ خیز ہیئر کٹ کے ساتھ ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس کا ہیئر کٹ “آئی فون 10” کے اوپری حصے کے بالکل مشابہ ہے، آئی فون 10 کی سکرین کے اوپری حصے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

1-994606

آئی ڈی سی IDC کے مطابق 2017 کے تیسرے کوارٹر میں سیمسنگ سمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ کے تخت پر براجمان ہے جس کے بعد امریکی کمپنی ایپل اور پھر چینی کمپنی ہواوے کا نمبر آتا ہے۔

یہ طنزیہ اشتہار دیکھیے:

Comments are closed.