یوٹورینٹ سے اشتہارات ہٹائیں

یوٹورینٹ جو کہ ٹورینٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ایک مشہور و معروف پروگرام ہے۔ پہلے یہ پروگرام ایڈ فری ہوا کرتا تھا یعنی اس میں کسی قسم کے اشتہارات نہیں دکھائے جاتے تھے، لیکن کچھ ہی عرصے پہلے اس میں اشتہار دکھانے شروع کر دیے گئے ہیں۔ ہم تو ہمیشہ براؤزرز میں بھی ’’ایڈ بلاک‘‘ پلگ اِن کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ فالتو قسم کے اشتہارات کی بجائے صرف کام کا مواد نظر آئے اس لیے یوٹورینٹ میں بھی یہ اشتہارات ہمیں گوارہ نہیں۔
UTorrent-Screenshot1-ads

یوٹورینٹ سے ان اشتہارات کا صفایا کرنے کے لیے Options پر کلک کر کے Preference منتخب کر لیں۔
پریفرینسز کی ایپلٹ کھل جائے گی۔ بائیں طرف موجود لسٹ میں سب سے آخری آپشن Advanced پر کلک کریں۔ کافی سارے ایڈوانسڈ آپشنز کھل جائیں گے۔ یہاں فلٹربار میں off لکھیں۔ دراصل ہمیں یہاں درج ذیل دو آپشنز کو تلاش کرنا ہے جو آف لکھنے سے سامنے آجائیں گے:
offers.left_rail_offer_enabled
offers.sponsored_torrent_offer_enabled
آپ دیکھیں گے کہ دونوں کی ویلیو True سیٹ ہے۔ ان دونوں کی ویلیو پر ڈبل کلک کریں تو یہ False ہو جائے گی۔ یہ تبدیلی کرنے کے بعد OK پر کلک کر کے اسے بند کر دیں۔
تبدیلی کو اثر انداز کرنے کے لیے یوٹورینٹ کو ایک دفعہ بند کر کے چلانا ہو گا۔ فائل مینو میں سے Exit کے آپشن کے ذریعے یوٹورینٹ کو بند کرنے سے ہی یوٹورینٹ مکمل طور پر بند ہو گا۔ اگلی دفعہ آپ جب اسے کھولیں گے تو کسی قسم کا کوئی اشتہار اس میں موجود نہیں ہو گا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2013 میں شائع ہوئی)

UTorrent-Screenshot3-offers-off

Comments are closed.