نیوی گیشن پین میں ڈریگ اینڈ ڈراپ

office 2012 navigation panنیوی گیشن پین جو اس سے پہلے ورژن میں ڈاکیومنٹ میپ کہلاتا تھا، اس نئے ورژن میں ڈریگ اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے۔ نیوی گیشن پین میں ڈاکیومنٹ کی مکمل ساخت ظاہر ہورہی ہوتی ہے۔ اگر آپ کو نیوی گیشن پین نظر نہیں آرہی تو Viewکے منتخب کریں اور میں موجود Navigation Pane کا چیک باکس چیک کردیں۔ نیو گیشن پین اسکرین کے بائیں جانب ظاہر ہوجائے گی۔

نیوی گیشن پین میں ڈاکیومنٹ کے نظر آنے والے مختلف سیکشنز کو آپ ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اس سیکشن پر رائٹ کلک کرکے مزید آپشن جیسے ڈیلیٹ یا اس سیکشن کو پرنٹ کرنے کا کام کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کسی سیکشن سے پہلے یا بعد میں کوئی دوسرا سیکشن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.