ڈولینگو میں اب منڈیریئن چینی زبان سیکھیں

دنیا کی مختلف زبانیں سکھانے کے لیے کورسز فراہم کرنے والا مشہور ایپ Duolingo نے منڈیریئن Mandarin چینی زبان سکھانے کا کورس شامل کیا ہے، دنیا میں منڈیریئن چینی زبان بولنے والے انسانوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

کورس کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ملاقات، سپورٹ، صحت اور کھانے پینے سے متعلق گفتگو شامل ہے جس میں صارف روز مرہ کے استعمال کے الفاظ سیکھ سکتا ہے تاہم آغاز میں الفاظ کی ادائیگی سکھائی جائے گی کیونکہ یہ زبان حروف کے مخارج پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔

ایپ کے اندر سے ہی سیٹنگز میں جاکر نئی زبان شامل کی جاسکتی ہے، اس کے لیے کوئی خاص تگ ودو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ چار سال قبل ریلیز ہونے والے ڈولینگو ایپ کے گوگل کے پلے سٹور پر ڈاؤنلوڈ کی تعداد گزشتہ اگست میں 100 ملین سے تجاوز کر گئی تھی جس سے اس کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

آفیشیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں

گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کریں

آئی فون میں انسٹال کریں

یہ مضمون بھی پڑھیے: فون پر مختلف غیر ملکی زبانیں مفت سیکھیے

زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

Comments are closed.